بلوچستان کی باشعور خواتین 25 جولائی کو انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ فرینہ خٹک

کوئٹہ:
معروف سماجی و سیاسی کارکن و سٹیج کمپیئر فرینہ خٹک کا کہنا ہے: 25جولائی بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ اس دن کو تمام خواتین گھروں سے نکل مردوں کے شانہ بشانہ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ خواتین کا ووٹ انتہائی اہم ہے۔ تمام لوگوں کو چاہیے اپنے خواتین کو عام انتخابات کے دن ووٹ کے استعمال کیلئے پولنگ سٹیشن پر پہنچا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ ہمیں اچھے نمائندوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ تاکہ اسمبلی میں وہ عوامی مسائل پر نہ صرف بات کرے بلکہ اس کے حل کیلئے ایک جامع اور موثر قانون سازی بھی کرے۔

 

کوئٹہ انڈکس سے بات چیت میں فرینہ خٹک نے کہا: پاکستان میں خواتین کی آبادی 76.48 فیصد ہے جو نصف آبادی سے تقریبا برابر ہے۔جس طرح خواتین آبادی کا نصف حصہ ہے بلکل اسی طرح خواتین کا کردار بھی ملکی ترقی میں مردوں کے برابر ہے۔ آج ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ کہ ملک کی نصف آبادی کو بھی اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے کا حق دیا جائے۔ الیکشن میں 10 کروڑ سے زائد لوگ حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ہمیشہ خواتین کی حقوق کی بات کی تاکہ خواتین بھی مردوں کی طرح حقوق حاصل کرنے کیلئے میدان میں آجائیں۔

 

بلوچستان میں پہلے بہت ساری خواتین کی شناختی کارڈ محروم ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین ووٹ کے حق سے بھی محروم ہیں۔ جن خواتین کی شناختی کارڈ ہے انہیں ہر صورت میں اپنا حق رائے کا استعمال یقینی بنانا چاہیے اور ملک کی بہتر مفاد میں ایک اچھا فیصلہ کریں تاکہ اچھے مخلص اور دیاتندار نمائندے اسمبلی میں جاکر قوم کی فلاحی خدمت کرسکے۔ بلوچستان کی خواتین باشعور ہیں اور اپنے نمائندوں کی پہنچان کرچکی ہے۔ اچھے اور دیاتندار نمائندوں کا انتخاب کریں گی جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے، تعلیم، صحت اور امن امان کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

بات چیت: دین محمد وطن پال

تبصرہ

دین محمد وطن پال

دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے ایڈمنسٹریٹر ہے ۔ وہ دس سالوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہے اس دوران انہوں نے روزنامہ دنیا، روزنامہ عوام، بلوچستان نیوز اور روزنامہ قدرت کے علاوہ کئی نامور روزناموں کے ساتھ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کوئٹہ مرکز میں پشتو ڈیسک پر خدمات سر انجام دی ہیں۔