کوئٹہ: فلمسٹار پاکیزہ خان پاکستان چھوڑ کر چلی گئی

کوئٹہ:
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ و فلم سٹار پاکیزہ خان نے پاکستان چھوڑ کر دبئی میں رہائش اختیار کردی ہے۔ تاہم امکان ہے وہ دبئی سے پشتو زبان کے چینل اے وی ٹی خیبر کیلئے پروگرام کا آغاز کرے۔ پاکیزہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ میرا رشتہ مضبوط ہے ۔ دبئی میں رہ بھی پاکستان کیلئے کام کروں گی۔

 

 

اداکارہ و فلم سٹارپاکیزہ خان نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا: بلوچستان میں شوبز کے شعبے میں کام کرنا نہ صرف مشکل ہے بلکہ مواقعوں کا بھی فقدان ہے۔ بلوچستان میں فنکاروں کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یا فن چھوڑنے پر مجبور ہیں یا پھر ملک سے باہر جارہے ہیں۔ میری کوشش ہے دبئی میں بھی اپنے فن کو زندہ رکھوں ۔ امکان ہے کہ دبئی سے پشتو زبان کے ٹیلی ویژن اے وی ٹی خیبر کیلئے پروگرام کا آغاز کروں۔

 

 

پاکیزہ خان بلوچستان کی سب سے کم عمر اداکارہ ہے۔ جنہوں نے اپنے فن کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز سے کیا۔ انہوں نے بے شمار پروگراموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ پاکستانی فلم “مالک” میں کام کرنے سے انہیں نہ صرف شہرت ملی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ پی ٹی وی میں پشتو زبان کے علاوہ اردو زبان کے ڈراموں اور ہم ٹی وی، اے آر وائے اور دیگر ٹی وی چینلوں کے ڈراموں میں کردار ادا کیا۔ جبکہ پشتو زبان میں افغان چینل شمشاد کے علاوہ اے وی ٹی خیبر اور پشتو ون کے ساتھ بھی بے شمار ڈراموں اور پروگراموں میں کام کیا۔

گفتگو: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال

تبصرہ

دین محمد وطن پال

دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے ایڈمنسٹریٹر ہے ۔ وہ دس سالوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہے اس دوران انہوں نے روزنامہ دنیا، روزنامہ عوام، بلوچستان نیوز اور روزنامہ قدرت کے علاوہ کئی نامور روزناموں کے ساتھ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کوئٹہ مرکز میں پشتو ڈیسک پر خدمات سر انجام دی ہیں۔