آسٹریلیا بلوچستان میں متعدد شعبوں میں منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہائی کمشنر

کوئٹہ:
آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات اور روابط کی پالیسی پر عمل پیرا ہے آسٹریلیا پاکستان اور بلوچستان میں تعلیم ,لائیوسٹاک ,زراعت, آبی وسائل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔پاکستانی قوم اور آسٹریلوی قوم کے درمیان بہت سے مشترک پہلو ہے جن میں سے کرکٹ سرفہرست ہے بلوچستان پاکستان اور خطے کے امن اور معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے یہاں کے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کر کے حیران کن نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

 

 

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمیشنر مارگیرٹ ایڈم سن نے بیوٹمز کے دورے پر طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیوٹمزمیں تعلیمی سہولیات بہترین ہے جس سے استفادہ حاصل کر کے طلباء علم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ بلوچستان میں بیوٹمز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ وہ بہترین ادارے ہیں جن سے آسٹریلین جامعات اور حکومتی سطح پر مشترکہ کام کر رہے ہیں دورہ بیوٹمز کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کی سربراہی میں وفد نے بیوٹمز میں قائم پاک چین اقتصادی راہداری سنٹر آف ایکسیلینس نیشنل ایجوکیشن سینٹر سمیت بیوٹمز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔

 

 

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل خان نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو بیوٹمز کی تعلیمی تحقیقی اور انتظامی امور پر جامعہ بریفنگ دی طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے طلباء کو آسٹریلوی جامعات میں تعلیمی وظائف پر معلومات فراہم کی اور انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان کے طلبا ء ہماری جامعات کے وظائف سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔پرو وائس چانسلر بھی بیوٹمز ڈاکٹر فیصل خان نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا بیوٹمزآمد پر شکریہ ادا کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز

تبصرہ