کوئٹہ انڈکس
  • مرکزی صفحہ
  • خصوصی رپورٹس
  • انٹرویوز
  • ملٹی میڈیا
  • اہم ترین
    • تعليم
    • خواتین
    • ماحول
    • انسانی حقوق
    • صحت
    • نواجوان
    • کاروبار
    • شوبز
    • ٹیکنالوجی
  • ویڈیوز
    • خصوصی پیغامات
  • مضامین
  • بلاگز
    • اردو بلاگز
    • English Blogs
  • کھیل کھلاڑی
  • کورونا معلومات
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
  • مرکزی صفحہ
  • خصوصی رپورٹس
  • انٹرویوز
  • ملٹی میڈیا
  • اہم ترین
    • تعليم
    • خواتین
    • ماحول
    • انسانی حقوق
    • صحت
    • نواجوان
    • کاروبار
    • شوبز
    • ٹیکنالوجی
  • ویڈیوز
    • خصوصی پیغامات
  • مضامین
  • بلاگز
    • اردو بلاگز
    • English Blogs
  • کھیل کھلاڑی
  • کورونا معلومات
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
کوئٹہ انڈکس
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
مرکزی صفحہ ملٹی میڈیا

حقوق لینے کے دعویدار طاقت ور سے لڑنے کی بجائے اس نہتے کو نشانہ بناتے ہیں، نوابزادہ گزین مری

نیوز ایڈیٹر نیوز ایڈیٹر
دسمبر 27, 2017
میں ملٹی میڈیا
0
حقوق لینے کے دعویدار طاقت ور سے لڑنے کی بجائے اس نہتے کو نشانہ بناتے ہیں، نوابزادہ گزین مری
3
شریک کیا گیا

کوئٹہ: خبر ایجنسی

نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے جلا وطن بلوچ قوم پرست رہنماءنوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ میں اس باپ کا بیٹا ہوں جس نے کبھی بھی بے گناہوںکے قتل کی ترغیب نہیں دی بلکہ بلوچستان میں بیٹھ کربلوچ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی نواب خیر بخش مری اور حیر بیار مری کے راستے سال2008ءمیں ہی الگ ہو چکے تھے ایسے لوگوں کے نظریات کا حامی نہیں جو آزادی کے نام پر بے گناہ بلوچوں کو آگ میں جھونک کر خود بیرون ملک بیٹھ کر اپنے لوگوں سے کٹ کر زندگی گزاریں قوم کا دکھ درد کا واویلہ کرنے والے اگر اتنے ہی سنجیدہ تھے تو بلوچستان میں ہی بیٹھ کر حقوق کی آواز کو بلند کرتے وطن واپس آکر عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کروں گا

 

نواز حکومت اور اسکے آلہ کاروطن واپسی کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں جنگیز مری کا طرز سیاست علیحدہ ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں وطن واپسی کا فیصلہ اپنے لوگوں کے اصرار پر کیا ہے سیاست اور انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرونگاان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اٹھارہ سال بعد اپنی جلا وطنی ختم کر کے واپس آرہا ہوں

 

سال 1999ءمیں جسٹس نواز مری کے قتل کے بعد میرے خلاف بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا اس دوران اپنے والد سے رابطہ کیا اور ان کے کہنے پر ہی ملک چھوڑ کر جلا وطنی کی زندگی گزاری کئی مرتبہ وطن واپس آنے کا ارادہ کیا مگر والد کے منع کرنے پر نہ آسکا حکمرانوں کی جانب سے والد کی حیات کے دوران وطن واپسی پر اصرار کیا جاتا رہا تاہم والد کی وفات کے بعد جب بھی وطن واپس آنے کا ارادہ کیا نواز حکومت اور اسکے آلہ کاروں نے وطن واپسی کی راہ میں روڑے اٹکائے لیکن واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان حربوں سے نہ تو خوف زدہ ہیں اور نہ ہی پریشان میرے خلاف جو بھی مقدمات ہیں ان کا عدالتوں میں سامنا کروں گا

انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی جنگیز مری سے کوئی سروکار نہیں انکا نظریہ ،اور سیاست سب کچھ الگ ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیںانہیں جس طرح سے نواب بنایا گیایہ حقیقت سب کے سامنے عیاں ہے میں اپنے والد نواب خیر بخش مری کا پیروکار ہو ں جنہوں نے نہ ہی منافقت کی اور نہ ہی بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی ترغیب دی نواب خیر بخش مری نے اغواءبرائے تاوان نہتوں پر وار کرنے اور طاقت ور کے مقابلے میں کمزور کو نشانہ بنانے والوں سے کنارہ کشی اختیار کی وہ نیب کے دور میں بھی اپنے نظریات پر ڈٹے رہے انہوں نے کبھی کسی پنجابی آبادکار،حجام ،ریڑھی بان،مزدور کو قتل کرنے والوں کی حمایت نہیں کی میں بھی اپنے والد کے انہی نظریات کا حامی ہوں

 

انھوں نے کہا کہ حقوق لینے کے دعویدار طاقت ور سے لڑنے کی بجائے اس نہتے کو نشانہ بناتے ہیں جو اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کما نے کی جدوجہد کر رہا ہے کچھ بھٹکے ہوئے لوگ نواب خیر بخش مری کی سیاست سے ہٹ کربلوچ قوم سے متعلق منفی تاثر عالمی دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو بلوچ قوم کی خدمت اور نواب خیر بخش مری کے افکار کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اگر زیادتی کرتی رہی تو ریاستی اداروں نے بھی کوئی کمی نہ کی انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواب خیر بخش مری اور حیر بیار مری کے راستے 2008ءمیں ہی علیحدہ ہو گئے تھے نواب خیر بخش مری نے بلوچستان میں رہ کر ہی بلوچ قوم کے حقوق کی بات کی اور آخر دم تک اپنی سرزمین پر رہتے ہوئے ہی جدوجہد کو جاری رکھا ان لوگوں کے نظریات کا کبھی بھی حامی نہیں رہا جو بیرون ملک بیٹھ کرآزادی کے نام پر بے گناہ بلوچوں کو مروارہے ہیں اگر وہ قوم کا دکھ اور درد اور محسوس کرتے ہیں تو یہاں بیٹھ کر آواز بلند کریں

سی پیک اور گوادر منصوبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک مقامی لوگوں کو اسٹیک ہولڈر نہیں بنایا جاتا اس وقت تک بلوچ کسی بھی ترقی کا حصہ نہیں بن سکتا میں جس سرزمین پر بیٹھا ہوں وہاں پر مقامی لوگوں کے حقوق کا جس طرح سے خیال رکھا گیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی یہاں پر نہ تو دہشت گردی ہے اور نہ ہی جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عام آدمی بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو رہا ہے گوادر اور بلوچستان کے عوام کو جب تک براہ راست ترقی میں حصہ دار نہیں بنایا جاتا اس وقت تک تمام میگا پروجےکٹس بے سود ہونگے انہوں نے کہا کہ تبدیلی صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے بلوچستان کے حکمران عوام کے منتخب کردہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے لائے ہوئے لوگ ہیں انہیں بلوچستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں یہ صرف اور صرف اپنے مفادات اور ان کے مفادات کو مقدم رکھتے ہیں جو ان کو لاتے ہیں جب تک بلوچستان میں شفاف انتخابات کے ذریعے لوگوں کو منتخب نہیں کیا جاتااس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے بلوچستان میں ماروائے آئین و قانون لوگوں کا قتل اور اغواءنے مسائل کو مزید گھمبیر بنادیا اگر ایک طرف علیحدگی پسندوںکی جانب سے ظلم کئے گئے تو ریاستی مظالم بھی کم نہ تھے جس نے آج حالات کو اس نہج تک پہنچایاہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ آج بھی بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے طاقت اور بندوق کے ذریعے مسئلے بگڑتے ہیں بلوچ اگر اپنے حقوق کی بات کرتا ہے تو بیٹھ کر یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے اگر نیت صاف ہو تو پہلے دن سے بلوچ کو عزت دار ملتی تو آج حالات اس نہج پر نہ پہنچتے اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ٹھپوں کے ذریعے بلوچستان میں حکمران لانے کی ضرورت محسوس ہوتی انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بننے والے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں

اگر کوئی جے آئی ٹی بنتی تو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن میں کسی سے کوئی ریلیف نہیں مانگتا اور نہ ہی کسی قوت کے اشارے پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں میرے مستقبل کا فیصلہ میری قوم کرے گی آج تک بیرون ملک بیٹھ کر کبھی کسی کیلئے کرائے کے قاتل کے طورپر کام نہیں کیا اور نہ ہی بیرون ملک سے کوئی فنڈنگ لی اب بھی اگر بلوچ کی بات کرونگا تو اپنی سرزمین پر بیٹھ کروں گا بیرونی قوتوں کے اشارے پر اپنے لوگوں کو مارنے کا کام نہیں کرسکتا ایسی طرز سیاست کا حامی نہیں ہوں کہ بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان سے بھتے وصول کروں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرواوں اور جن کے ذریعے قتل کرواتا ان کے مرنے پر صرف اتنا بیان دیتا کہ یہ سرزمین کی آزادی کیلئے شہید ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ موقع پرستی اور منفی سیاست کی بجائے حق و سچ کی سیاست کاحامی ہوں بلوچستان مری بگٹی مگسی جمالی یا مینگل کی میراث نہیں بلکہ یہ تمام قوموں کا مشترکہ صوبہ ہے لہذا اکیلا کچھ بھی نہیں سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا کس سیاسی جماعت کا حصہ بنوں گا یہ بلوچستان کی سرزمین پر بیٹھ کر اپنے لوگوں کی مشاورت سے فیصلہ کرونگا

Post Views: 577
پچھلا رپورٹ

ینگ ڈاکٹرز خیبر پشتونخوا کے مطالبات جائز ہیں اور فوری طور پر تسلیم کئے جائیں، ڈاکٹر یاسر خوستی

اگلا رپورٹ

پشتونخوا میپ کیجانب سے جمال ترہ کی حلقہ این اے 260 کیلئے نامزد

نیوز ایڈیٹر

نیوز ایڈیٹر

دیگر اہم خبریں

طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی
ملٹی میڈیا

طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی

نیوز ایڈیٹر
جون 10, 2022
حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین
ملٹی میڈیا

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین

نیوز ایڈیٹر
جون 4, 2022
جاپانی سفیروادا متسوہیرو کا سید ندیم عالم شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ
ملٹی میڈیا

جاپانی سفیروادا متسوہیرو کا سید ندیم عالم شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ

نیوز ایڈیٹر
مئی 28, 2022
عبدالجبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کویٹہ تعینات
ملٹی میڈیا

عبدالجبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کویٹہ تعینات

نیوز ایڈیٹر
مئی 26, 2022
اگلا رپورٹ
پشتونخوا میپ کیجانب سے جمال ترہ کی حلقہ این اے 260 کیلئے نامزد

پشتونخوا میپ کیجانب سے جمال ترہ کی حلقہ این اے 260 کیلئے نامزد

عبدالرحیم مندوخیل تاریخ کا سنہرا باب

عبدالرحیم مندوخیل تاریخ کا سنہرا باب

پشتونخوا میپ کے زیر اہتمام مغربی بائی پاس میں منعقدہ جلسہ عام کی تصاویری جھلکیاں

پشتونخوا میپ کے زیر اہتمام مغربی بائی پاس میں منعقدہ جلسہ عام کی تصاویری جھلکیاں

سرکاری ٹی وی پر من پسند فنکاروں کے قبضے سے پشتو زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شاہین علیزئی

سرکاری ٹی وی پر من پسند فنکاروں کے قبضے سے پشتو زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شاہین علیزئی

ضمنی انتخابات NA-260: ہمارے خلاف 30ہزار سے زائد جعلی ووٹ استعمال کئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان

ضمنی انتخابات NA-260: ہمارے خلاف 30ہزار سے زائد جعلی ووٹ استعمال کئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کیجیے

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کیجیے

اب تک کی اہم ترین خبریں

ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول کا انعقاد
نواجوان

ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول کا انعقاد

نیوز ایڈیٹر
اگست 2, 2022
0

مستونگ؛ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے کوشش ناکام، کمپنی سیل
صحت

غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے کوشش ناکام، کمپنی سیل

نیوز ایڈیٹر
جولائی 26, 2022
0

کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
ژوب ہائی وے پر غیر صحت بخش خوراک پر 4ہوٹل جرمانہ
صحت

ژوب ہائی وے پر غیر صحت بخش خوراک پر 4ہوٹل جرمانہ

دین محمد وطن پال
جولائی 26, 2022
0

ژوب؛ زونل ڈائریکٹر شراف الدین کی سربراہی میں بی ایف اے۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی
ملٹی میڈیا

طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی

نیوز ایڈیٹر
جون 10, 2022
0

اسلام آباد؛ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سینیٹر نوابزادہ۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین
ملٹی میڈیا

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین

نیوز ایڈیٹر
جون 4, 2022
0

کوئٹہ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے

Highlights

طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین

سکائوٹس تربیت، پرورش اور خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔نظام مینگل

جاپانی سفیروادا متسوہیرو کا سید ندیم عالم شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ

عبدالجبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کویٹہ تعینات

زیب بنگش ؛کاش’کی کامیابی کے بعد ‘وہم’نے بھی ہلچل مچادی

Recent News

  • ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول کا انعقاد
  • غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے کوشش ناکام، کمپنی سیل
  • ژوب ہائی وے پر غیر صحت بخش خوراک پر 4ہوٹل جرمانہ

Category

  • English Blogs
  • اردو بلاگز
  • انٹرویوز
  • انسانی حقوق
  • اہم ترین
  • تصاویری جھلکیاں
  • تعليم
  • ٹیکنالوجی
  • خصوصی پیغامات
  • خصوصی رپورٹس
  • خواتین
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل کھلاڑی
  • ماحول
  • مضامین
  • ملٹی میڈیا
  • نواجوان
  • ویڈیوز
  • ہم کون ہیں؟
  • ہم سے رابطہ

© 2020 تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں -ویب سائٹ دین محمد وطن پال نے ترتیب دی ہے ایڈمن کوئٹہ انڈکس.

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
  • مرکزی صفحہ
  • انٹرویوز
  • انسانی حقوق
  • تعليم
  • خواتین
  • شوبز
  • ماحول
  • نواجوان
  • English Blogs
  • اردو بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل کھلاڑی
  • مضامین
  • ملٹی میڈیا
  • ویڈیوز

© 2020 تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں -ویب سائٹ دین محمد وطن پال نے ترتیب دی ہے ایڈمن کوئٹہ انڈکس.

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں
 

Loading Comments...