کوئٹہ انڈکس
  • مرکزی صفحہ
  • خصوصی رپورٹس
  • انٹرویوز
  • ملٹی میڈیا
  • اہم ترین
    • تعليم
    • خواتین
    • ماحول
    • انسانی حقوق
    • صحت
    • نواجوان
    • کاروبار
    • شوبز
    • ٹیکنالوجی
  • ویڈیوز
    • خصوصی پیغامات
  • مضامین
  • بلاگز
    • اردو بلاگز
    • English Blogs
  • کھیل کھلاڑی
  • کورونا معلومات
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
  • مرکزی صفحہ
  • خصوصی رپورٹس
  • انٹرویوز
  • ملٹی میڈیا
  • اہم ترین
    • تعليم
    • خواتین
    • ماحول
    • انسانی حقوق
    • صحت
    • نواجوان
    • کاروبار
    • شوبز
    • ٹیکنالوجی
  • ویڈیوز
    • خصوصی پیغامات
  • مضامین
  • بلاگز
    • اردو بلاگز
    • English Blogs
  • کھیل کھلاڑی
  • کورونا معلومات
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
کوئٹہ انڈکس
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
مرکزی صفحہ اہم ترین خواتین

پچھلے نو ماہ میں خواتین پر تشدد کے 69 واقعات ریکارڈ 38خواتین اور8مرد قتل

14خوتین اور 8مرد غیرت کے نام پر قتل،3عورتوں نے خودکشی، 8پر گھریلو تشدد، 6اغوا ہوئیں، پریس کانفرنس

نیوز ایڈیٹر نیوز ایڈیٹر
نومبر 25, 2020
میں خواتین
0
پچھلے نو ماہ میں خواتین پر تشدد کے 69  واقعات ریکارڈ 38خواتین اور8مرد قتل

کوئٹہ، ایوا جی الائنس کے چیئرمین اور اساس پی کے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وطن یار خلجی، عورت فاؤنڈیشن بلوچستان کی پروجیکٹ آفیسر یاسمین مغل، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP)کی پروگرام منیجر نسیمہ سلام، نیشنل کمیشن برائے خواتین (NCSW) کی رکن فاطمہ خان، عورت فاؤنڈشن بلوچستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاؤالدین خلجی،سحر آرگنائزیشن کے اشفاق مینگل اور دیگر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

30
شریک کیا گیا

کوئٹہ؛

 

بلوچستان میں سماجی تنظیموں کی مدد سے صنفی تشدد کے خلاف فعالیت کے 16دن کا مہم چلایا جائے گا۔ جس میں صنفی تشدد سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ مہم کا آغاز 25نومبر سے شروع ہو کر 10دسمبر تک جاری رہے گا۔ ان 16دنوں میں عورتوں پر ہونے والے تشدد اور جبر کے خلاف دنیا کی تمام عورتوں کی تحریکیں اپنی آواز بلند کرتی ہے۔ فعالیت کے یہ 16دن پوری دنیا میں عورتوں پر تشدد اور جبر کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر منائے جاتے ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں ایوا جی الائنس کے چیئرمین اور اساس پی کے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وطن یار خلجی، عورت فاؤنڈیشن بلوچستان کی پروجیکٹ آفیسر یاسمین مغل، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP)کی پروگرام منیجر نسیمہ سلام، نیشنل کمیشن برائے خواتین (NCSW) کی رکن فاطمہ خان، عورت فاؤنڈشن بلوچستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاؤالدین خلجی،سحر آرگنائزیشن کے اشفاق مینگل اور دیگر نے پریس کانفرنس کے دورا ن صحافیوں کو اس 16روزہ مہم کے سلسلے میں تفصیلی معلومات دیں۔

 

 

پریس کانفرنس میں بتایا گیا؛ بلوچستان میں اپنے مہم کا آغاز 25نومبر کو گورنر ہاوس بلوچستان میں منعقدہ تقریب سے کریں گے۔ مہم 10دسمبر 2020 انسانی حقوق کے عالمی دن پر اختتام پزیر ہو گی۔ اس مہم کے دوران پارلیمنٹیرینز کے ساتھ میٹنگ، سیمینار، پینل ڈسکشن کا انعقاد اور، مختلف اضلاع کے نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ صنفی تشدد کے خلاف پروگرام کا انعقاد شامل ہیں۔ مہم کے اختتام پر ایک میگا پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس سال ہماری یہ کوشش ہو گی کہ کچھ سرگرمیاں ویب نار پر بھی منعقد کی جائے گی جس میں طالبعلموں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ نئے آنے والے نوجوان نسل کو خواتین کے حقوق کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی مل سکیں۔

 

کوئٹہ، ایوا جی الائنس کے چیئرمین اور اساس پی کے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وطن یار خلجی، عورت فاؤنڈیشن بلوچستان کی پروجیکٹ آفیسر یاسمین مغل، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP)کی پروگرام منیجر نسیمہ سلام، نیشنل کمیشن برائے خواتین (NCSW) کی رکن فاطمہ خان، عورت فاؤنڈشن بلوچستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاؤالدین خلجی،سحر آرگنائزیشن کے اشفاق مینگل اور دیگر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو کہا گیا؛ عورت فاؤنڈیشن، اساس پی کے اور EVAW/G Allianceنے اس موقع پر ایک چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت سے مندرجہ ذیل مطالبات کئے گئے ہیں۔
1۔ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی خواتین کی حیثیت کے حوالے سے صوبائی کمیشن جلد از جلد فعال بنایا جائے
2۔ ہم مخلوط صوبائی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے بل کو فوری طور پر
بلوچستان اسمبلی سے منظور کرایا جائے
3۔ تیزاب سے متاثرہ خواتین کی بحالی اور آبادکاری کے لئے بل اسمبلی میں فل فور لا یا جائے۔
4۔ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں مقام ِکار پر مرد اور خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون 2016کا نفاذ ہو چکا ہے۔
اس سلسلے میں محکموں میں کمیٹیوں کی تشکیل اور عوامی سطح پر اس کی آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔
5۔ گھریلو سطح پر ہونے والے تشدد کے خلاف بنائے گئے قانون کو لاگو کرنے کے لئے قوائد و ضوابط تشکیل دئیے جائیں۔
6۔ ہوم بیسڈ ورکرز کے سماجی اور معاشی تحفظ کے لئے صوبائی سطح پر پالیسی ترتیب اور تشکیل دی جائے، خواتین کی معاشی حالت کو
بہتر بنانے کے لئے ترقیاتی اسکیمیں تشکیل دی جائیں نیز خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو آخری شکل دینے کے لئے صوبائی سطح پر
پروڈکٹ فنیشنگ یونٹس قائم کئے جائیں۔
7۔ بلوچستان میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کو بحال کرنے کے لئے حکومتی سطح پر عوام کے تعاون سے پالیسی تشکیل دیجائے۔
8۔ ہم حکومت وقت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کے لئے صوبائی سطح و ضلعی سطح پر ڈزاسٹر
مینجمنٹ اتھا رٹیز کے علاوہ مخیر حضرات، سول سوسائٹیز کے اراکین، مقامی نمائندوں اور سکاؤٹس کے اشتراک سے ازسر نو
کمیٹیاں تشکیل دے کر منظم کیا جائے تاکہ بوقتِ ضرورت خواتین اور بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے فعال کردار ادا کر سکیں
9۔ سرکاری اداروں میں تمام سطحوں پر خواتین کو برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے۔
10۔ تمام سرکاری اور غیرسرکاری اداروں میں معذور افراد کی آسان رسائی کے لئے اقدامات کئے جائے۔
11۔ سنڈیمن صوبائی ہسپتال میں نفسیاتی صحت کے مرکز قائم کیا جائے۔
12۔ تمام بنیادی مرکز صحت میں موبائل فیسٹیولا سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔
13۔ محکمہ سماجی بہبود کے تحت کام کرنے والے مخصوص بچوں کے ادارے میں ماہر نفسیات کی تعیناتی کو عمل میں لایا جائے۔
14۔ ہم تما م سیاسی جماعتوں سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنرل نشستوں پر بھی خواتین کو برابری کی بنیاد پر نامزد کیا جائے۔
15۔ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بشمول ِ سیکریٹریٹ، چیمبر آف کامرس، عدالتیں اور میڈیا ہاوسس میں وومن فرینڈلی سپیس جیسا کہ
ڈے کیئر سینٹر، باتھ روم، آرام گاہ اور معلوماتی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے۔
16۔ ایچ آر پالیسی برائے میڈیا ہاوسس کو صنفی حساسیت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے۔
17۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے فوری اور تیز ترین سماعت کے لئے عدالتوں میں موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
18۔ صوبہ بلوچستان میں ڈویژنل سطح پر دارالامان کا قیام عمل میں لایا جائے اور تشدد سے متاثرہ خواتین کی فوری قانونی رہنمائی اور مقدمات
کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے وکلاء پینل کی تعیناتی کو عمل میں لایا جائے۔
19۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ مخنس (خواجہ سراہ) کے سماجی اور معاشی تحفظ کے لئے صوبائی سطح پر پالیسی ترتیب اور تشکیل دی
جائے اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے حکومتی کوٹہ کے مطابق روز گار فراہم کیا جائے۔

 

 

سول سوسائٹی کے تنظیموں کے نمائندوں کا مزید کہنا تھا؛ عورت فاؤنڈیشن نے بلوچستان میں عورتوں کے خلاف تشدد کی صورت حال سے متعلق اپنی نو ماہ کی رپورٹ جنوری تا ستمبر 2020کوئٹہ میں جاری کررہی ہے۔ رپورٹ عورتوں کے خلاف تشدد کے ہونے والے واقعات پر جمع کردہ اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ جو کہ عورت فاؤنڈیشن کے قومی پروگرام پاکستان میں عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے اعداد و شمار کا تجزیہ اور پالیسی مرتب کرتا ہے۔ عورتوں کے خلاف تشدد ایک خطرناک حد تک عالمی مظہر کا باعث بن رہا ہے۔ جس سے بے شمار عورتوں کی عزت و ناموس متاثر ہو رہی ہے۔ تشدد ایک بہت ہی بڑا صنفی امتیاز، غیر مساویانہ رویہ اور معاشرے میں نا ہمواری کا بڑھتا ہو ا ذریعہ بن رہا ہے۔ تشدد کے حوالے سے اعداد و شمار برف پگھلنے کا ایک معمولی ذرہ معلوم ہوتا ہے۔ اس رپورٹ کا مقصد بلوچستان میں عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی نشاندہی کرناہے۔ جس کا مقصد زیادہ معلوماتی اور مددگار ماحول اور سماجی دباؤ پیدا کرنا ہے۔ عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے اعداد و شمار مستقبل میں بننے والی پالیسی اور قانونی اصلاحات کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں، سیاسی جماعتوں اور قانون دانوں کو مصالحتی طریقہ کار، ترقیاتی پالیسیوں کے فریم ورک اور ادارتی نظام کے تحت عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہونگے۔

 

 

شرکاء نے صحافیوں کو بتایا؛ سال 2020کی رپورٹ کے مطابق پورے بلوچستان میں ہر دوسرے دن ایک عورت قتل یا تشدد کا نشانہ بن جاتی ہے۔ بلوچستان میں پچھلے نو ماہ کے دوران تشدد کے 69 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ تقریباً تمام واقعات رپورٹ شدہ ہیں۔ ان واقعات میں 38خواتین اور8مرد قتل ہوئے جس میں سے 14خوتین اور 8مرد غیرت کے نام پر قتل ہوئیں،3عورتوں نے گھریلوحالات سے تنگ آکر خودکشی کی، 8خواتین پر گھریلو تشددکیا گیا، 6خواتین اغوا ہوئیں اور جبکہ 6 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان مین خواتین کی حالت زار بدلنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں سیاسی عمل میں شمولیت کے ساتھ ساتھ سیاسی سطح پر مستحکم کیا جائے اور زندگی کے تمام شعبوں میں نمائندگی دی جائے۔خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی گارنٹی انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے ہاں رائج پدرسری نظام کے ساتھ ساتھ قبائلی رسم و رواج کے تحت عورت کو جائیداد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو اس کے حقوق کے برعکس ہے۔ عورت کو واقعی طور پر اس کا مقام دینا مقصود ہو تو انہیں سیاسی، تعلیمی، انتظامی اور مالی طور پر مستحکم کرنا ہوگا۔ ہم نے آج تک عورت کو انسان ہی نہیں سمجھا۔ ان کو طرح طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ موجودہ صورتحال کرونا کے باعث خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کرونا کے باعث محنت کش عورت جہاں معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے وہاں اسے گھریلو تشدد کا زیادہ سامنا کرنا پڑا۔ بچیوں کی کم عمری اور جبری شادی کے رجحانات سے بچیوں کی صحت پر خطرنات اثرات مرتب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے سالانہ ایک لاکھ میں سے 782مائیں بچوں کی پیدائش کے دوران دم توڑ جاتی ہیں۔ پاکستان میں 21فیصد بچیوں کی شادی 18سال کی عمر سے پہلے کر دی جاتی ہے۔ جب تک رویوں میں تبدیلی نہیں لائی جائے گی اُس وقت تک عورت کااستحصال ہوتا رہے گا۔

Post Views: 840
رپورٹر: نمائندہ خصوصی
ذرائع: کوئٹہ انڈکس
پچھلا رپورٹ

بلوچستان میں امن کا سہرہ صوبائی حکومت کے سرجاتا ہے۔ نور محمد دمڑ

اگلا رپورٹ

کورونا؛ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سرینا ہوٹل ایک لاکھ جرمانہ

نیوز ایڈیٹر

نیوز ایڈیٹر

دیگر اہم خبریں

خواتین

آئی جی پولیس بلوچستان کا پہلے خواتین سمارٹ پولیس سٹیشن کا افتتاح

دین محمد وطن پال
مارچ 6, 2022
خواتین کو با اختیار بنانے کیلٸے ہو اوے اور پی ٹی اے میں معاہدہ
خواتین

خواتین کو با اختیار بنانے کیلٸے ہو اوے اور پی ٹی اے میں معاہدہ

نیوز ایڈیٹر
فروری 23, 2022
میں ذاتی طور پر کم عمری شادی کے مشکلات سے گزری ہوںمدیحہ نثار
خواتین

میں ذاتی طور پر کم عمری شادی کے مشکلات سے گزری ہوںمدیحہ نثار

نیوز ایڈیٹر
جون 4, 2022
خواتین؛ تعلیم سے لیکر خودمختاری تک چیلنجز کا سامنا ہے، مدیحہ نثار
خواتین

خواتین؛ تعلیم سے لیکر خودمختاری تک چیلنجز کا سامنا ہے، مدیحہ نثار

نیوز ایڈیٹر
دسمبر 8, 2021
اگلا رپورٹ
کورونا؛  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سرینا ہوٹل ایک لاکھ جرمانہ

کورونا؛ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سرینا ہوٹل ایک لاکھ جرمانہ

کرونا کے دوسرے لہر کو نظرانداز کرناخطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ہارڈ بلوچستان

کرونا کے دوسرے لہر کو نظرانداز کرناخطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ہارڈ بلوچستان

قانون سازی سے زیادہ قانون پر عملدرآمد کا ہونا لازمی ہے، جذبہ فورم

قانون سازی سے زیادہ قانون پر عملدرآمد کا ہونا لازمی ہے، جذبہ فورم

کرونا کے باعث ہوم بیسڈ ورکرز شدید مالی مشکلات سے گزررہی ہے۔ علاوالدین /فاطمہ خان

کرونا کے باعث ہوم بیسڈ ورکرز شدید مالی مشکلات سے گزررہی ہے۔ علاوالدین /فاطمہ خان

بلوچستان کے فنکاروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا شاہین علیزئ

بلوچستان کے فنکاروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا شاہین علیزئ

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کیجیے

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کیجیے

اب تک کی اہم ترین خبریں

ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول کا انعقاد
نواجوان

ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول کا انعقاد

نیوز ایڈیٹر
اگست 2, 2022
0

مستونگ؛ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے کوشش ناکام، کمپنی سیل
صحت

غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے کوشش ناکام، کمپنی سیل

نیوز ایڈیٹر
جولائی 26, 2022
0

کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
ژوب ہائی وے پر غیر صحت بخش خوراک پر 4ہوٹل جرمانہ
صحت

ژوب ہائی وے پر غیر صحت بخش خوراک پر 4ہوٹل جرمانہ

دین محمد وطن پال
جولائی 26, 2022
0

ژوب؛ زونل ڈائریکٹر شراف الدین کی سربراہی میں بی ایف اے۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی
ملٹی میڈیا

طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی

نیوز ایڈیٹر
جون 10, 2022
0

اسلام آباد؛ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سینیٹر نوابزادہ۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے
حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین
ملٹی میڈیا

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین

نیوز ایڈیٹر
جون 4, 2022
0

کوئٹہ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین۔۔۔۔مزید

مزید پڑھیئے

Highlights

طویل لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ارباب عمر کاسی

حکومت نے عوام کو مہنگائی کی قبر میں دفن کر دیا ،نعیم الدین

سکائوٹس تربیت، پرورش اور خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔نظام مینگل

جاپانی سفیروادا متسوہیرو کا سید ندیم عالم شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ

عبدالجبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کویٹہ تعینات

زیب بنگش ؛کاش’کی کامیابی کے بعد ‘وہم’نے بھی ہلچل مچادی

Recent News

  • ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول کا انعقاد
  • غیر معیاری کوکنگ آئل فروخت کرنے کوشش ناکام، کمپنی سیل
  • ژوب ہائی وے پر غیر صحت بخش خوراک پر 4ہوٹل جرمانہ

Category

  • English Blogs
  • اردو بلاگز
  • انٹرویوز
  • انسانی حقوق
  • اہم ترین
  • تصاویری جھلکیاں
  • تعليم
  • ٹیکنالوجی
  • خصوصی پیغامات
  • خصوصی رپورٹس
  • خواتین
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل کھلاڑی
  • ماحول
  • مضامین
  • ملٹی میڈیا
  • نواجوان
  • ویڈیوز
  • ہم کون ہیں؟
  • ہم سے رابطہ

© 2020 تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں -ویب سائٹ دین محمد وطن پال نے ترتیب دی ہے ایڈمن کوئٹہ انڈکس.

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیے
  • مرکزی صفحہ
  • انٹرویوز
  • انسانی حقوق
  • تعليم
  • خواتین
  • شوبز
  • ماحول
  • نواجوان
  • English Blogs
  • اردو بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل کھلاڑی
  • مضامین
  • ملٹی میڈیا
  • ویڈیوز

© 2020 تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں -ویب سائٹ دین محمد وطن پال نے ترتیب دی ہے ایڈمن کوئٹہ انڈکس.

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں
 

Loading Comments...