Thursday, January 23, 2025
No menu items!

پاکستان میں شرح خواندگی بڑھنے کے بجائے کم ہورہی ہے۔ فرخندہ اسلم

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
پاکستان نا خوانداگی کے تشویشناک صورتحال کا شکار ہے۔ شرح خواندگی 60٪سے کم ہوکر 58٪ہوگیا ہے۔ جبکہ بلوچستان میں لیٹریسی ریٹ 41٪ہے۔ 8ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں میں خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے اس دن دنیا بھر کے تمام ممالک اپنے ملک میں خواندگی کا جائزہ لیتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ سٹڈیز اینڈ پریکٹسز(آئی ڈی ایس پی )کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر فرخندہ اسلم نے خواندگی کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں خواندگی بڑھنے کے بجائے کم ہورہی ہے۔ پاکستان شرح نا خوانداگی کے تشویشناک صورتحال کا شکار ہے۔ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق سال 2016-17ء میں پاکستان کی لیٹریسی ریٹ 60٪سے کم ہوکر 58٪ہوگیا ہے۔ جبکہ بلوچستان میں لیٹریسی ریٹ 41٪ہے۔

کوئٹہ، انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ سٹڈیز اینڈ پریکٹسز(آئی ڈی ایس پی )کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر فرخندہ اسلم پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہے۔ فائل (فائل فوٹو بشکریہ ارسلان نصیر)

پاکستان ایجوکیشن اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2015-16ء رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 70٪بچے اور نوجوان اس نظام سے باہر ہیں اور خواندگی کے بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔ حکومت بلوچستان کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے کام کرنے کی اور رکاوٹوں کی نشاندہی کی ضرورت ہے ۔ تاہم یہ بات قابل ستائش ہے کہ 18ویں آینی ترمیم کے بعد پچھلے سالوں میں بلوچستان میں غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

فرخندہ اسلم نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ غیر رسمی تعلیم کو موثر بنانے اور ایسے اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائےاور غیر رسمی تعلیمی فراہم کرنے والے اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائے اور صوبے میں غیر رسمی تعلیم کے میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ عالمی سطح پر کئے ایس ڈی جیز کے وعدوں کو یقینی بنایا جائے جس میں معیاری تعلیم سب کیلئے ممکن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں