Thursday, January 23, 2025
No menu items!

گوادر کرکٹ اکیڈمی نے کراچی پریس کلب کا مطالعاتی دورہ کیا

سابق صدر کراچی پریس کلب طاہر حسن خان، مظہر عباس اور نادرہ مشتاق نے کھلاڑیوں کی پذیرائی کی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

گوادر کرکٹ اکیڈمی نے کراچی پریس کلب کا مطالعاتی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے )کے سابق صدر طاہر حسن خان کی خصوصی دعوت پر گوادر کرکٹ اکیڈمی کی انڈر 19 ٹیم نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین کی قیادت میں کراچی پریس کلب کا مطالعاتی دورہ کیا ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے سابق سیکرٹری جنرل اورسینئر صحافی مظہر عباس،کراچی پریس کلب سابق صد ر وامتیاز خان فاران، طاہر حسن خان اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ نادرہ مشتاق نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار استقبال کیا۔

 

طاہر حسن خان نے ینگ کھلاڑیوں کو کراچی پریس کلب کی تاریخ بارے بتایا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین نے صحافی دوستوں کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کے قیام ، اپنے وژن اور مشن بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔حنیف حسین نے بتایا کہ گوادر کی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت اور کلاشنکوف کلچر سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچاکر معاشرے کا مفید شہری بنانے کے جذبے کے تحت گوادر کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،ہم ”کھیلے کا بلوچستان تو جیتے گا پاکستان سلوگن کے تحت اپنے بانی چیئرمین عبدالحمید رشید کی سر پرستی میں اپنی مدد آپ کے تحت کرکٹ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے پرفیشنل بنیادوں پر فروغ دے رہے ہیں ،بہت جلد بلوچستان کے کرکٹرز بھی اپنے شاندار کھیل کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہو کر عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

 

گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کرکٹرز کو کراچی پریس کلب مدعو کرنے اور کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی کرنے پرطاہر حسن خان، مظہر عباس اور نادرہ مشتاق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل مظہر عباس نے نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتھک محنت ہی وہ کنجی ہے جس سے کامیابی کے ہر دروازے کا تالا کھولا جا سکتا ہے

 

،جاوید میانداد ،وسیم اکرم،یونس خان ، راشد لطیف اور معین خان سمیت جن کھلاڑیوں نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اس کے پیچھے اُن کی انتھک محنت شامل تھی اگر آپ بھی خلوص دل سے محنت کریں گے تو ایک دن ضرور کامیابی آپ کا بھی مقدر ٹھہرے گی،میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر کوگوادر کرکٹ اکیڈمی سے تعاون کرنے پر آمادہ کروں گا۔طاہر حسن خان نے کہا کہ اپنی فزیکل فٹنس ، ڈسپلن اور کھیل کر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کھیل انسان کی شخصیت کو نکھارتا اور اس میں قوت برداشت پیدا کرتاہے ۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں