Thursday, January 23, 2025
No menu items!

گوادر کرکٹ اکیڈمی نے سعید خان کلب کو15 رنز سے شکست دیدی

شعیب رفیق مین آف دی میچ قرار پائے: محمد اکبر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم نے سعید خان کرکٹ اکیڈمی کو15 رنز سے شکست دے دی۔شعیب رفیق مین آف دی میچ قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق عیدگاہ کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ اوورز میں 166 رنز بنائے۔ شعیب رفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے44 رنز بنائے ۔کییا نور 34 رنز، عبدالحفیظ 32 اور شہے مرید 12 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

 

سعید خان کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے عاصم نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ حفیظ ،معراج اور نوہان نے ایک ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں سعید خان کرکٹ اکیڈمی مقررہ اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی،یوں مہمان ٹیم نے میچ 15 رنز سے جیت لیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے منیر نے 3 کھلاڑیوں کو پوئلین کی راہ دکھائی ۔جلیل جے آرنے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سراحمد اور شعیب رفیق نے ایک ایک کھلاڑی آﺅٹ کیا۔

 

مہمان خصوصی اکبر کرکٹ اکیڈمی کے صدر اور معروف کرکٹ آرگنائزر محمد اکبر نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔عیدگاہ کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کے منیجر شکیل احمد نے گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 13 کھلاڑی مبین میرک کوسعید خان کرکٹ اکیڈمی کی کٹ بطور سونیئر پیش کی ۔ینگ کرکٹربالاچ وحید نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کراچی ٹور کے حوالے سے یادگاری سونیئر معروف کرکٹ آرگنائزر محمد اکبر کو پیش کیا۔مہمان خصوصی محمد اکبر نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں