Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی مہنگی کرنا ظلم ہے : امجد فاروق امجد

انڈیپنڈنٹ پاور کمپنیز (آئی پی پیز) پاکستانی معیشت پربوجھ ہیں ان سے نجات حاصل کی جائے

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی مہنگی کرنا ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی کمپنیوں اور نیپرا کے ساتھ مل کر عوام کا خون نچوڑ رہی ہے جبکہ عوام بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سمیت اوربلنگ کا شکار ہے۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امجد اینڈ سنز نٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امجد فاروق امجد نے کہا کہ عوام پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار، اووربلنگ اور بھاری بلوں سے سخت پریشان ہیں اس صورتحال میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی مہنگی کرنا ظلم کے مترادف ہے

 

پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد کا کہنا تھا کہ حکمران بجلی کمپنیوں کے ساتھ ملکرعوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے، حکمران اپنی تمام شا ہ خرچیوں کا بوجھ عوام پرڈالنے کے بجائے لائن لاسزوکرپشن ختم اورججزجرنیلوں اوربیروکریسی میں مفت خوری ختم کرے۔ امجد فاروق امجد کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور کمپنیز (آئی پی پیز) پاکستانی معیشت پر خوفناک بوجھ ہے ان سے نجات حاصل کی جائے، ہمارے حکمرانوں نے آئی پی پیز سے سستی بجلی کے بجائے ایسے معاہدے کیے جس کے نتیجے میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو،اوریہ معاہدے پاکستانی کرنسی کی بجائے ڈالر میں کیے گئے،عوام جو بجلی استعمال نہیں کرتے اس کی قیمت بھی ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں