کوئٹہ
سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاک وطن ماں جیسی ہے اور ماں سے کوئی کیسے ناراض ہوکر اسے سے محبت چھوڑ سکتا ہے یہ زمین جیسے ہم پاکستان کہتے ہیں اسکی محبت ہمارے دلوں و رگوں میں تاقیامت رہےگی۔
ثناء درانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے کہ سیاسی انتظامی یا ذاتی اختلافات کی بنیاد پر ملک مخالف اندرونی و بیرونی سازشیں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے پوری قوم اکھٹی ہوکر تمام تر اختلافات ختم کرکے پاکستان زندہ آباد کہے جو پاکستان کو نہیں مانتا وہ ہمارا کھلا دشمن اور اس مٹی کا خائین ہے۔ سیاسی معاشی لسانی و مذہبی اختلادات کی بنیادوں پر پاکستان مخالف رویوں کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی اسطرح کے اختلاف ہیں اور شاید مستقبل میں بھی رہیں لیکن اس بنیاد پر ملک کے خلاف کسی بھی سوچ سے ہمیں نفرت ہے ہم اس ملک میں آزاد تھے اور انشاللہ ہمیشہ آزاد رہینگے۔
اپنے بیان میں کہا کہ جب ملک معاشی سیاسی و انتظامی نامساعد حالات کا شکار ہو تو اسکے عوام کو ایک دوسرے پر الزام تراشیاں نہیں کرنی چاہیے بلکہ مل بیٹھ کر ایک ایک کرکے مسائل کا حل نکالنا چاہیے یہ اس ملک کا ہم پر قرض ہے اور ہماری آج کی سب سے اہم زمداری۔ پاکستان مخالف عالمی سازشوں کے خلاف ملک بھر میں سیاسی جماعتیں انتظامی ادارے عوام خصوصاً نوجوان بھرپور یکجہتی مساوات اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرکے ہمارے ملک و مستقبل کے تمام دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ بلاشبہ ملک اس وقت معاشی حالات اور مسلسل سازشیوں سے انتہائی کمزور ہوچکا ہے لیکن یاد رہے اسکی مظبوطی بقا اور گرداب سے نکالنے کی زمداری کا کا قرض بھی ہمارے ہی کندھوں پر ہے۔ جو پاکستانی اس ملک کو دوسرے کا ملک قرار دیتے ہیں وہ ذہنی غلامی کی عکاسی کرتے اور وطن فروشی کی بدترین مثال ہیں۔
مملکت خداداد ہم سب کا ہے حکومت رتبے مرعات اور ہر چیز کے حصول میں ناکامی پر ملک مخالف بیانیے اس ملک کے آئین قانون سماجی روایات کی سنگین خلاف ورزی ییں ہر طبقہ جان لے اس ملک کے حصول میں لاکھوں قربانیاں دی گئی ہیں اور آگے بھی دی جائینگی اسکے توڑنے والے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتے۔ رب کی عطا کردہ اس نعمت آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے ضرورت اس امر کی ہے ہر ایک پاکستانی حکمران سیاسی جماعتیں ادارے اپنے اپنے حدود میں رہ کر قوم و ملک کی خدمت پورے جذبے سے کریں۔