کوئٹہ
بلوچستان کے جامعات اعلٰی تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، ہیلتھ ایجوکیشن بہت اہم ہے بلوچستان میں اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہ بات ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمدنے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(BUITEMS) میں بلوچستان کے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلران کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنے کامقصد یہی ہے کہ میں بذات خود بلوچستان کے جامعات کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لے سکوں اور ان کی تدارک کے بارے میں تمام وائس چانسلران اور حکومت بلوچستان کی مشاورت سے اقدامات اٹھائی جاسکے اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر طلباء کواعلٰی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں،
یونیورسٹی انتظامیہ کو طلباء کوجدید تعلیم کی حصول میں سہولت کار بننا چائیے ان کو معیاری سرگرمیوں مصروف رکھ کر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو کمرشل موقعوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے تاکہ مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ ایچ ای سی یونیورسٹیوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی حصول کے لئے مرکزی حکومت سے کہا ہے، فنڈز ملتے ہی بلوچستان کے جامعات کو ان کے حصے کا فنڈز جاری کردیا جائے گا۔اس موقع پر تمام جامعات کے وائس چانسلران نے اپنے اپنے متعلقہ یونیورسٹیز کو درپیش مالی اور دیگر معاملات کے بارے میں چیئرمین کوآگاہی فراہم کی۔
قبل ازیں وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے چیئرمین کو بیوٹمز کی کارکردگی، مالی معاملات، اور فراہمی اعلٰی وجدید تعلیم کے میدان میں کی جانے والی پروگریس کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ بیوٹمز ہائر ایجو کیشن رینکنگ کیٹیگری ڈسیپلری یونیورسٹیزمیں 500 ویں نمبرپر موجود ہے اور پاکستان یونیورسٹیز رینکنگ میں بیوٹمز 8ویں نمبر پر ہے۔
اس موقعہ پر وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی وی سی بیوٹمزپروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ کے علاوہ وی سی تربت ڈاکٹرغلام حسن، وی سی بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور بازئی، وی سی خضدار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد،، وی سی گوادر یونیورسٹی ڈاکٹر رزاق صابر، وی سی وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، وی سی بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرشبیر لہڑی ، وی سی لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالمالک اور وی سی مکران پنجگور پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ۔ وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ بیوٹمز بلو چستان کے دوسرے جامعات می بہترین کام کر رہے ہیں اور تمام جامعات اپنے وسائل کی کمی کے باوجود جس طر ز سے آگے بڑھ رہے ہیں یہ ملک اور صوبے کے روشن مستقبل کی ایک نوید بن پر ابھرے گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت جامعات کے مسائل سے آگا ہ ہے اور انہیں حل کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔