Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

کوئٹہ چیمبر آف کامرس وفد کی جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ سے ملاقات

عزیزاللہ ، عبدالرحمن اور نعمت اللہ درانی پر مشتمل وفد نے جاپانی گڑیا حنا ماتسوری کی نمائش بھی دیکھی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران عزیزاللہ ، عبدالرحمن اور نعمت اللہ درانی پر مشتمل وفد نے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سے ملاقات کی ۔ جاپانی قونصلیٹ میں ہونی والی ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوامی مسائل پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ خدمت خلق کے مشن پر گامزن عزیزاللہ ، عبدالرحمن اور نعمت اللہ درانی کوئٹہ سمیت بلوچستان کی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوبو ں پر کام کر رہے ہیں ۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران عزیزاللہ ، عبدالرحمن اور نعمت اللہ درانی نے جاپانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر اسرار احمد عدیل کے ہمراہ روایتی جاپانی گڑیا ”حنا ماتسوری“ کی نمائش بھی دیکھی۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران عزیزاللہ ، عبدالرحمن اور نعمت اللہ درانی کا کہنا تھا کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان پاکستان کیلئے معاشی،تجارتی اور سفارتی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، پاکستان اور جاپان کے در میان تجارتی روابط کی مزید بہتری کیلئے کئی امکانات موجود ہیں، پاکستان اور جاپان کے درمیان کل دو طرفہ تجارت 1.20 ارب ڈالر کے قریب ہے،

پاکستان کی جاپان کو برآمدات بنیادی طور پر ٹیکسٹائل پر مشتمل ہیں وہ تقریباً 185 ملین ڈالر ہیںجبکہ جاپان سے درآمدات،جن میں موٹر گاڑیاں، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات اور جراحی کے آلات شامل ہیں، کا حجم تقریبا1 ارب ڈالر ہے، جاپان کی وسیع درآمدات اور برآمدات کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے دو طرفہ تجارت کو کم از کم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کافی گنجائش ہے۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران عزیزاللہ ، عبدالرحمن اور نعمت اللہ درانی کا مشترکہ طور پرکہنا تھا کہ پاکستان میں گاڑیوں کے پارٹس باہر سے منگوا کر اسمبل کیے جاتے ہیں،جاپان کے تعاون سے پاکستان میں مینو فیکچرنگ کو فروغ دینا چاہیے جس سے ایک طرف تو روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف مقامی سطح پر انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگاجبکہ جاپان پاکستان میں بچوں کے دودھ کا پلانٹ لگائے،اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں،جاپان سے پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر منصوبے پر بھی کام کیا جانا چاہیے، جاپانی سرمایہ کاروں کو گوادر میں سٹوریج کی تعمیر کیلئے قائل کرنے کی ضرورت ہے اس سے نہ صرف سرمایہ کاری پاکستان آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں