اسلام آباد
ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز کے زیر اہتما م پا کستان میں ملائیشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی جانب سے تعلیمی میلے کا انعقاد ، ایونٹ میں پاکستانی طلباء اور ان کے والدین کو ملا ئیشیا کی سرکردہ یونیورسٹیو ں کی جانب سے پیش کیے جانے وا لے تعلیمی پروگراموں سے آگاہی فراہم کی گئی ۔میلے کا باضابطہ افتتاح پا کستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے کیا ۔
میلے میں ملائیشیا کی ٹاپ کی مشہور یونیورسٹیوں پٹرا ملائیشیا (یو پی ایم )، ایشیا پیسیفک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ انوو یشن( اے پی یو ) ، یو سی ایس آئی یو نیورسٹی ،عبدالرحمن (یو ٹی اے آر ) ، ملٹی میڈیا یونیورسٹی( ایم ایم یو)،یونیورسٹی آف کوالالمپور(یو این آئی کے ایل ) ، ٹنکو یونیورسٹی،یونیورسٹی آف سائبرجایا( یو او سی ) ،یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا،یونیورسٹی کیبنگسان ملائشیا( یو کے ایم ) ،یونیورسٹی ملایا ( یو ایم )کے نمائند گان نے حصہ لیا اور اپنی یو نیورسٹیوں کی خصوصیات سے شرکا کو آگا ہ کیا ۔
میلے میں آنے وا لے پا کستانی طلبا نےیونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ، مختلف کورسز اور پروگرامز، داخلے کے تقاضوں اور ملائیشیا کےطلباء کی زندگی کے متعلق دریافت کیا ۔ میلے میں اسکالرشپ، ویزا کے طریقہ کار اور کیریئر جیسے موضوعات پر معلوماتی سیمینارز اور ورکشاپس بھی ہو ئیں، ملائیشیا طویل عرصے سے اپنے اعلیٰ معیار ی تعلیمی نظام، کثیر الثقافتی ماحول،سستی تعلیم اور رہائش کے کم اخراجات کی وجہ سے بین الاقوامی طلباء کے لیے ترجیحی مقام رہا ہے۔ ای ایم جی ایس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان 2024 میں ملائیشیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کیلئے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے، ملائیشیا کو 2020 سے اب تک 700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔