Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

آئی ٹی سیکٹر; مارس بی پی او نئی شاخ کا افتتاح

مارس کیپیٹل کا افتتاح کرکے جو خو شی ہو رہی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا , وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمی

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد

مارس بی پی او اور بی پی او انڈسٹری نے آئی ٹی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ملازمتو ں کے فروغ کیلئے گلبرک گرین میں نئی شاخ کا افتتاح کر دیا جہاں 1000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہو ں گی۔مارس کیپیثل کا با ضابطہ  افتتاح وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے  مارس بی پی او کو مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی سیکٹر میں ملکی سطح پر ترقی کے مواقع بھی پیدا ہو نگے مارس کیپیٹل کا افتتاح کرکے جو خو شی ہو رہی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

نئے مواقع پیدا کرنے اور ملکی اقتصادی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے پر مارس بی پی او کا عزم قابل تعریف ہے اور امید کرتی ہو ں کہ مارس کیپیٹل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو نے کیساتھ آئی سی ٹی میں نو جوان مرد و خواتین کو با اختیار  بنانے پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔اس موقع پر صدر مارس بی پی او شعیب اکرم نے وزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہو ئے کمپنی کے ویژن پر روشنی ڈالی انہوں ں نے کہا کہ مارس کیپیٹل کا افتتاح ہمارے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ ہمارے اٹل عزم کی علامت ہے ہم نو جوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بی پی او انڈسٹری کے مستقبل کی تشکیل کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہو ں ہمارے پاس مواقع بہت زیادہ ہیں مارس بی  پی او کا مقصد مارس کیپیٹل کے ذریعے 1000 سے زائد ملازمتیں پیدا کر نا ہے تاکہ لو گ زیادہ سے زیادہ اپنے کیرئیر کو مضبوط بنا سکیں ۔

 

شعیب اکرم نے کہا کہ مارس بی پی او نیٹ ورک میں یہ تازہ ترین اضافہ کمپنی کی ساکھ کو برقرار رکھنے  کیساتھ صنعتی معیار کا نئے سرے سے تعین کرے گا ۔مارس بی پی او بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ  پی بی او انڈسٹری میں کامیابی کی نئی جہت کیساتھ ابھرا ہے انہوں نے کہا کہ  2000 سے زائد پیشہ ور ٹیم کیساتھ گذشتہ دہائی میں قابل ذکر کام سر انجام دیئے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں