اسلام آباد؛
قائدِ اعظم انٹرپراونشل گیمز اسلام آباد میں کراٹے چیمپئن سیمک مینگل کا منفرد اعزاز۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں 13 سے 19 دسمبر 2024 کو ہونیوالی تیسری قائدِ اعظم انٹرپراونشل گیمز جس میں 15 مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے بلوچستان ، سندھ، پنجاب، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہزاروں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کر کے میڈلز اور اعزازات حاصل کیے،
مذکورہ گیمز میں بلوچستان کراٹے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 45 کلوگرام اور ٹیم کمیتے (ٹیم فائٹ) میں ریکارڈ ہولڈر گولڈن برادرز مارشل آرٹس اکیڈمی کی ہونہار و باصلاحیت کھلاڑی سیمک مینگل نے دو گولڈ میڈلز جیت کر صوبے کی واحد ڈبل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا،
ان کے اس منفرد اعزاز میں ان کے ٹیم کوچ سابق قومی کوچ آغا محمد مینگل کی راہنمائی و تربیت شامل ہے،
واضح رہے بلوچستان کی واحد ڈبل گولڈ میڈلسٹ سیمک مینگل کوئٹہ میں زیرِ تعلیم ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل میڈلسٹ اور کوچ فخر النساء کے زیر تربیت ہیں، ان کا تعلق بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والے گولڈن برادرز مارشل آرٹس اکیڈمی کوئٹہ سے ہے جہاں نہ صرف درجنوں انٹرنیشنل و نیشنل میڈلسٹ کھلاڑی ہیں بلکہ ان کے ہونہار و باصلاحیت کوچز بھی اسی اکیڈیمی سے تعلق رکھتے ہیں،
وزارت کھیل، محکمہء کھیل و حکومت بلوچستان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کراٹے چیمپئن سیمک مینگل کے عالیہ گیمز میں شاندار کارکردگی اور منفرد اعزاز پر ان کی خوب حوصلہ افزائی کریں گے۔