Friday, June 6, 2025
No menu items!

ژوب؛ انسانی حقوق کارکن مسرت عزیز مبینہ طور پر بھائی کے ہاتھوں قتل میں

مسرت عزیز ژوب کے علاقے شیخان ابادی میں گزشتہ 11 سالوں سے تکنیکی مرکز چلا رہی تھی۔

اس ہفتے کی اہم خبریں

ژوب

جیل روڈ کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ طور پر عتیق نامی شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اپنی بہن مسرت عزیز کو قتل کردیا جس کی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گئی تاہم وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی۔ انہیں 3 گولیاں لگی ہے۔جبکہ ملزم عتیق احمد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ جس کی تلاش ژوب پولیس کررہی ہے۔

عورت فاؤنڈیشن کے صوبائی دفتر سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں ژوب سے تعلق رکھنے والی پہلی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مسرت عزیز کے افسوسناک قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ ژوب میں سماجی کارکن کا قتل ایک المناک اور ناقابل قبول واقعہ ہے جو خواتین کے حقوق کے تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
پریس ریلیز میں حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تحقیقات مکمل کرکے ملزم کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خواتین کے خلاف تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ژوب کے علاقے نیو شیخان ابادی میں پچھلے 11 سالوں سے توحید ٹیکنیکل سینٹر کے نام سے تکنیکی ادارہ چلانے والی مسرت عزیز ژوب میں خواتین کی بہبود، ترقی اور ان کے حقوق سے متعلق ژوب کی سرگرم اور جانی پہچانی سماجی شخصیت تھی۔ مرحومہ خواتین کی بہبود کے علاوہ حقوق بلخصوص حق وراثت کیلئے مخلتف فورمز سمیت سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پھر سرگرم نظر آتی تھی، ژوب کے قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے تکنیکی مرکز میں کمپیوٹر، دستکاری، سلائی کڑائی اور مذہبی درس و تدریس، لینگویجز اور ٹیوشن کلاسز کیلئے خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا تھا۔ جس میں وہ علاقے کی خواتین کو 3ماہ، 6 ماہ اور ایک سال تک کے ڈپلومہ کورسز کراتی تھی۔ژوب

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Pin Up официальным Сайт Играть в Пин Ап Казино Кз

Пин Ап Казино Играй на Реальные ДеньгиContentПодтверждение Личности а Казино Pin UpСколько Игр доступно В Pin Up Казино?как Завести...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں