کوئٹہ؛
ڈی ایچ کوئٹہ نہ صرف بہتر مستقبل کا ضامن ہے بلکہ یہ بلوچستان کے لوگوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ ڈی ایچ اے کیلئے کوئٹہ کا انتخاب کرنا قابل ستائش فیصلہ ہے۔ آسائشوں اور سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبہ بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے۔ پاکستان کے بہت سے مقامات پر اس سے بہتر اور سستی زمین مل سکتی تھی لیکن انتظامیہ کا مقصد کوئٹہ اور صوبے کو ترقی دینا ہے اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ یہ فیصلہ جوکہ قابل ستائش ہے۔
اس سلسلے میں ڈی ایچ اے کوئٹہ میں اواسیس ہائٹس کے تقریب سنگ بنیاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ/بلڈنگ کوڈ کرنل خرم، صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حاجی محمد ایوب میریانی، چیف ایگزیکٹیو افیسر منہاس ایسوسی ایشن اکرم منہاس، پروجیکٹ ڈائریکٹر اواسیس ہائٹس ثناء اللہ درانی، بانی رکن ڈی ایچ اے کوئٹہ ایسوسی ایشن حاجی نبی بلوچ، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ طارق عزیز، صدر ڈی ایچ اے کوئٹہ ایسوسی ایشن سعید احمد کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کوئٹہ میں ترقیاتی کاموں کے بعد اب باقاعدہ طور پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کو اب چاہیے کہ دوسروں منصوبوں کے بجائے اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے جس سے نہ صرف انہیں مستقبل میں بہتر رہائشی منصوبہ ملے گا بلکہ صوبے کی ترقی بھی ہوگی۔ اواسیس ہائٹس کی تعمیر کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈی ایچ اے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ شہر کے تیسے حصے پر مشتمل ہے۔ یہ منصوبہ شہر کی معیشت کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہاں کے منتظمین خراج تحسین کے قابل ہیں۔ منصوبے سے کوئٹہ کی ترقی مزید نمایاں اور زندگی کی معیار بلند ہوگی۔ ماضی لوگوں کے خدشات سے سب کے سب ختم کردئیے ہیں۔ مقررین نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ثناء اللہ درانی کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ شہر کا پہلا کمرشل پروجیکٹ ہے جو اپنی نوعیت آپ ہے۔ آپ کی محنت اور کاوشوں نے اواسیس ہائٹس کو کامیابی کے بلندیوں کا پہنچایا ہے۔
تقریب کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر ثناء اللہ درانی نے شرکاء کو اواسیس ہائٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اواسیس ہائٹس میں پارکنگ کے علاوہ، کمرشل ائیریا اور میڈیکل سہولیات کے ساتھ ساتھ اس کمرشل پلازہ میں دفاتر اور ہوٹلنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ مسلسل گیس اور بجلی کی سہولیات کے علاوہ سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ تکمیل کے بعد صوبائی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کا پہلا کاروباری منصوبہ ہوگا جہاں پر متعدد سہولیات کا ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔ اس سے قبل اس نوعیت کا منصوبہ کوئٹہ شہر میں نہیں دیکھا گیا ہے۔ تاہم ممکن ہے کہ اس ماڈل کو اب شہر میں کاپی کیا جائے
گا۔