Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک مسلمان کا گھر اور یہ قرآن مجید کی موجودگی کے باعث بچ گیا ہے۔ کیا ایسا ہی؟ آخر یہ گھر کس کا ہے اور اتنی بڑی تباہی میں یہ گھر آخر بچا کیسے؟

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اسے مسلمان کا گھر اور قرآن مجید کی موجودگی کے باعث بچنا ڈکلیئر تو کردیا لیکن کیا حقیقت بھی یہی یا نہیں کیوں کہ حال ہی میں لاس اینجلس کی تباہی کے مناظر دیکھنے کی وجہ سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو بھی لاس اینجلس کی تصویر قرار دے رہے ہیں۔

اس تصویر سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تجزیے کئے جارہے ہیں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے یا پھر اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنایا گیا یے۔ بہت سارے صارفین نے اس کو خدا کی حکمت اور اسلام کا غلبہ بھی قرار دیا ہے فیس بک پر صارفین نے اس کو خدا کا عذاب قرار دیا ہے جبکہ متعدد صارفین اس کو مکافات عمل قرار دے رہے ہیں اور لکھتے ہیں اور اسے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم سے منسوب کررہے ہیں۔ اس تصویر کو صرف اسلامی نقطہ نظر سے ہی نہیں بلکہ کئی صارفین نے دیگر مذہبی نظریے کے تناظر میں بھی پیش کیا ہے جس میں اس تصویر کے ساتھ زبور کے ایک آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ جبکہ بہت سارے صارفین اس تصویر کے ذرائع جو الجزیرہ بھی بتا رہے ہیں جبکہ یہ تصویر بی بی انگریزی نے اگ کے اس واقعے رپورٹ میں شئیر کی ہے

لیکن حقیقت اس کی برعکس ہے جب کوئٹہ انڈکس ٹیم نے اس تصویر کو لیکر اس کی تحقیق کی اور فیکٹ چیک کے ذریعے اس کی معلومات کی تو معلوم ہوا کہ تصویر ہوائی کے جنگلات آگ لگنے کے بعد کی ہونیوالی تباہی ہے نہ کہ لاس اینجلس کی حالیہ تباہی۔ امریکہ میں اکثر موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگتی ہے جو بے قابو ہوکر پھیل جاتا ہے۔ یہ واقعات صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ گزشتہ سالوں میں پاکستان سوات اور شیرانی جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوئی تھی

در اصل تصویر کو اس وجہ سے بھی لاس اینجلس کے واقعے سے جوڑا جارہا ہے کیوں کہ لاس اینجلس کی تباہی بھی بلکل ایسی ہی ہے۔ لیکن دوسرا سوال ہے کہ آخر یہ گھر کس کا ہے جبکہ تیسرا اور سب سے اہم سوال یہ کہ آخر گھر بچا کیسے؟

ہماری ٹیم اس تصویر کی تہہ تک پہنچی جہاں بھی یہ تصویر شئیر کی گئی وہاں اسکی معلومات حاصل کی۔ یہ تصویر رابرٹ گوتیر نامی فوٹو گرافر نے بنائی ہے۔ جوکہ لاس اینجلس ٹایمز کے ذریعے گیٹی امیجز پر 10 اگست 2023 کو چلائی گئی۔ یعنی یہ تصویر لاس اینجلس لگی حالیہ آگ کے واقعے سے تقریبا ایک سال 5 ماہ پہلے کے ماوئی کے جنگلات میں لگنے والے آگ سے تباہی کی ہے۔ فرنٹ سٹریٹ پر واقع یہ گھر 100 سال پرانا لکڑی کا گھر ابھی تک کھڑا ہے جبکہ لاہینہ قصبہ کا بیشتر حصہ تباہ ہو چکا۔

اب تیسرا اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آخر یہ گھر اتنی تباہی میں کیسے بچ گیا۔ اس بات پر صرف گھر کا مالک نہیں بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا کے صارفین کی طرح شخص حیران تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گھر کے مالک مسٹر ملیکن اور اس کی بیوی دونوں اس واقعے کے دوران گھر میں موجود نہیں تھے۔ انہیں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ پورا محلہ تباہ ہوچکا ہے تو انہیں بہت افسوس ہوا۔ لیکن وہ اس وقت حیران ہوئے جب انہوں نے میڈیا کے ذریعے فضائی فوٹیج میں اپنا گھر محفوظ دیکھا۔

مسٹر ملیکن اور اس بیوی نے یہ گھر آگ لگنے کے اس واقعے سے 2 سال پہلے 100 سال پرانی جائیداد خریدی تھی جو ایک شوگر پلانٹیشن کے ملازمین کے لیے بک کیپر کا گھر ہوا کرتی تھی۔ جس کی حالت خراب تھی، اس لیے انہوں نے اس کی تزئین و آرائش کی تھی جس نے گھر کو بچایا۔

اس جوڑے نے گھر کی اسفالٹ چھت کو ہیوی گیج میٹل کے ساتھ تبدیل کر دیا اور گھر کو دریا کے پتھروں سے گھیر لیا اور اس کے ارد گرد کے پودوں کو ہٹا دیا۔

 لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق گھر کے مالک ڈورا ایٹ واٹر ملیکن کا کہنا ہے کہ “یہ 100٪ لکڑی کا گھر ہے، اس لیے ایسا نہیں ہے کہ ہم نے اسے یا کسی بھی چیز کو فائر پروف کیا ہو۔” جب آگ بھڑکتی ہے تو لکڑی کے بڑے ٹکڑے لوگوں کی چھتوں سے ٹکراتے ہیں۔ “اگر یہ اسفالٹ چھت ہوتی، تو اس میں آگ لگ جاتی۔ اس طرح آگ لگنے کے بعد لکڑی کے ٹکڑے گھر مزید آگ میں تبدیل ہوتے۔ لیکن اپنے ہیوی گیج میٹریل، گھر کے اس پاس پودوں کے نہ ہونے اور سمندری پتھروں کے آرائش کی وجہ سے یہ گھر بچ گیا کیوں اس گھر تک آگ پہنچنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

کوئٹہ، ڈی اے ایچ میں اواسیس ہائٹس کے سنگ بنیاد تقریب

کوئٹہ؛ ڈی ایچ کوئٹہ نہ صرف بہتر مستقبل کا ضامن ہے بلکہ یہ بلوچستان کے لوگوں کے خوابوں کی تعبیر...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں