Friday, June 6, 2025
No menu items!

پرائیڈ آف پاکستان؛ ناقابل یقین کامیابی پر سب کی مشکور ہوں، سونیا بلوچ

ایوارڈ کی تقریب اسلام آباد میں وائس آف یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد کی گئی۔

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ،

بلوچستان کی معروف خاتون سونیا بلوچ کو ایک اور اعزاز دیدیا گیا۔ انہیں ان کی بہتر خدمات کی بدولت وائس اف یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سونیا بلوچ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ وہ بلوچستان میں چند گنے چنے فٹبال کھلاڑیوں میں سے ایک ہے اور وہ بلوچستان کی پہلی خاتون فٹبال کوچ کی خدمات بھی سر انجام دے چکی ہے۔

سونیا بلوچ اس ایوارڈ کو ان تمام خواتین بلخصوص لڑکیوں کے نام کیا جو زندگی میں جدوجہد پر یقین رکھتی ہو۔ انہوں نے ایوارڈ سے متعلق اپنے تاثرات میں کہاکہ میری ہر کامیابی اور پہچان صرف میرے لیے نہیں بلکہ ہر اس نوجوان لڑکی کے لیے ہے جو خواب دیکھنے کی ہمت رکھتی ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے رکاوٹیں توڑتی ہے۔

 انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے “وائس آف یوتھ” آرگنائزیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی میرے لئے ناقابل یقین ہے۔ میرے خاندان کے تعاون کے بغیر میرے لئے یہ کامیابی ممکن نہیں تھی، خاص طور پر میرے بابا جان اور میرے معاون شوہر، جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر یقین کیا اور ہر لمحہ میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Pin Up официальным Сайт Играть в Пин Ап Казино Кз

Пин Ап Казино Играй на Реальные ДеньгиContentПодтверждение Личности а Казино Pin UpСколько Игр доступно В Pin Up Казино?как Завести...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں