امتحانی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی ہوگا، صالح ناصر

بلوچستان میں میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

بلوچستان میں سالانہ میٹرک (SSC) امتحانات 2022 میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم بلوچستان صالح محمد ناصر نے بتایا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ امتحانات کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے اس ضمن میں اٹھائے گئے

 

انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر نے بتایا کہ امتحانی مراکز کی فہرستیں تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے شیئر کر دی گئی ہیں جبکہ امتحانی مراکز میں بجلی، سولر پینلز اور دیگر سہولیات کی دستیابی کا ڈیٹا سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کر دیا گیا ہےامتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا عمل جاری ہےامتحانی عملے (Invigilation Staff) کے لیے رہائش اور کھانے کا بندوبست کا بھی انتظام کیا جاررہا ہے اساتذہ اور سربراہان کو بطور نگران امتحانی مراکز میں تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

 

انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز میں نگرانی کے لیے مختلف محکموں سے سپروائزری اسٹاف فراہم کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں اگر کوئی استاد امتحانی ڈیوٹی سے انکار کرے تو اس کے متبادل انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں امتحانی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی ہوگا سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر نے کہا کہ نقل مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Мостбет Приложение Apk ддя Android И Ios Скачать Версия 2025

Скачать Мобильное Приложение Mostbet бесплатно Для Android IosContentКак Скачать Приложение Мостбет Apk?Какие возможности Предоставляют Мобильная Версия И Мобильное Приложение...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں