Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

جشن جھالاوان طرز پر مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ یاسر بازئی

صوبے بھر کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے دیگر اضلاع میں بھی ایسے ایونٹ منعقد کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان

اس ہفتے کی اہم خبریں

خضدار؛

حکومت بلوچستان دیگر شعبوں کی طرح کھیل پر بھی مکمل توجہ دے رہی ہے۔ اسی سلسلے میں خضدار میں جشن جھالاوان کے نام سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے کامیابی سے جاری ہیں۔

 جشن جھالاوان کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے محکمے کی ٹیم کو جو کہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کے لیے خضدار میں موجود ہے ہدایات جاری کی کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں یہی کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہے صوبے بھر کے ٹیلنٹ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایسے ہی کئی ایونٹ منعقد کیے جائیں گے جو کہ مختلف ڈسٹرکٹس، ڈویژن اور صوبائی دارالحکومت میں ہوں گے۔

 ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کہ بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ان مقابلوں کہ کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے سپورٹس ایک اہم ستون ہے۔ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔

 کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کام مواقع فراہم کرنا ہے جس میں بڑی حد تک کامیاب رہے ہیں اب نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سے مستفید ہوں۔ جلد ہی دیگر اضلاع میں بھی جشن جھالاوان کی طرز کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ جس کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Türkiye’nin En Güvenilir Şans Oyunları Sitesi Bets10 Giriş”

Günün On The Internet Maçları Online Yayınları Izleyin Canlı Spor Bahisleri 1xbet ᐉ 1xbet ComContentRulet Nasıl Oynanır – Rulet...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں