Friday, June 6, 2025
No menu items!

باکسر شعیب زہری کو ڈی ایس پی پولیس کے اعزازی رینک

شاہین شاہ آفریدی کے بعد شعیب زہری کو بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی لیول رینک لگا دئیے گئے

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ،

شاہین شاہ آفریدی کے بعد بلوچستان کے مایا ناز باکسر شعیب زہری کو بھی ملک اور بلخصوص بلوچستان کا نام روشن کرنے کے اعتراف میں بلوچستان پولیس کیجانب سے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگا دئیے گئے۔

 

رینک لگانے کی تقریب میں صوبائی مشیر برائے کھیل و نوجوانان مینا مجید بلوچ، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کیں۔ اس دوران معروف باکسر شعیب زہری کو پولیس کیجانب سے مہمانوں نے ڈی ایس پی پولیس لیول رینک لگا دئیے۔

 

آئی جی پولیس معظم جاء انصاری نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے اس عظیم سپوت کی بلوچستان میں شمولیت پر فخر محسوس کرتا ہوں بلوچستان پولیس نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کیا ہے کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو بھی پولیس کا رینک لگایا گیا۔ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان میں بہت ٹیلینٹ موجود ہے۔ جس کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی اور ایشین چیمپئن شعیب زہری نے اس عزت افزائی پر آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی آنتیک محنت اور کامیابیوں کو اپنی زمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فخر محسوس کرتا ہوں کہ سبز ہلالی پرچم کے سائے میں کھیل رہا ہوں جس پر پولیس سمیت تمام سپوٹرز کا شکر گزار ہوں۔ پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کی خواہش ہے۔

 

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Pin Up официальным Сайт Играть в Пин Ап Казино Кз

Пин Ап Казино Играй на Реальные ДеньгиContentПодтверждение Личности а Казино Pin UpСколько Игр доступно В Pin Up Казино?как Завести...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں