کوئٹہ؛
صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان عالمی سطح ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ نوجوان کھیلوں کے میدان میں قوم کی نمائندگی کرتے ہیں یہ قوم کے سفیر ہیں۔ کھیلوں میں میدان ممتاز باکسر و عالمی چمپئن شعیب خان زہری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہر فورم پر نوجوان کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ میں عالمی چمپئن شعیب خان زہری سے ملاقات کے دوران صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں ابھارنے کے مواقع دیں گے تاکہ وہ شعیب خان زہری کی طرح ملک و قوم کا روشن کرسکے۔ نوجوان قوم کی ہیرو ہیں اور قوم کو ان سے امیدیں وابستہ ہے۔ شعیب خان زہری کی طرح اس صوبے کا ہر نوجوان بلوچستان کا عالمی سطح پر نام روشن کرے گا اور حکومت بلوچستان ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
باکسر شعیب خان زہری نے حوصلہ افزائی پر صوبائی مشیر بلدیات کا شکریہ ادا کیا اور منصب سنبھالنے پر ان کو مبارکباد دی اور انہیں صوبے کے نوجوانوں کیلئے آئیڈیل پرسن قرار دیا۔ انہوں نے اپنی ہر کامیابی کو ملک اور صوبے کے نام کیا۔