کوئٹہ؛
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نوجوانوں کے حقوق کی رکن نمرہ پرکانی کو وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کیلئے بلوچستان سے رکن منتخب کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے انہوں نے اس اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے خوش آئند قرار دیا یے۔
نمرہ پرکانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نیشنل یوتھ کونسل میں وہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نمائندگی نمائندگی کرے گی ۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پالیسی سازی اور تحقیقی کام میں شمولیت کا موقع ملے گا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کی آواز بنے گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر حلف برداری کی تقریب اور کیاس کی تصاویر شیئر کی ہے۔ جس کے ساتھ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ یوتھ پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم اپنے علاقے کے نوجوانوں کی بنیادی ضروریات اور مطالبات کو ظاہر کرنے والی کچھ مؤثر اور جامع پالیسیاں اور دستاویزات لانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔