کوئٹہ:
پاکستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان کی جانب سے سنڈیمن ہائی سکول کے طلباء کو ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے کے حوالے سے دی جانیوالی تربیت کے بعد سکول میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے صوبائی ڈیزاسٹر منیجر محمد ایوب اور محمود درانی، ای ڈی او کوئٹہ محمد عارف ، زین اللہ اور سنڈیمن سکول کے پرنسپل نصیر حمد شاہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ انسانیت کے بچائو کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سکولوں کی سطح پر اس قسم کے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو تیار ہونا ہوگا۔ تاکہ مصیبت کے وقت انسانی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ تقریب کے دوران ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سکول کو ہنگامی صورتحال کے دوران استعمال ہونیوالے اشیاء کی کٹ بھی دیدی اور تربیت پانے والے طلباء میں اسناد بھی تقسیم کی۔ تقریب کے اختتام پر طلباء نے آگ بجانے کے علاوہ، ہنگامی صورتحال میں پیش آنیوالے واقعات میں لوگوں کو طبی امداد دینے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
تصاویر؛ دین محمد وطن پال
اس ہفتے کی اہم خبریں