کوئٹہ:
لٹل سٹارز کی جانب سے بچوں کی مہارتوں کو ابھارنے اور ان میں خود اعتماد ی بڑھانے کے سلسلے میں کم عمر بچوں کے درمیان تقریری مقابلوں کے تقریب کا انعقاد پریس کلب کوئٹہ میں کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے مائنڈ آف پیس کے موضوع پر تقریریں کی اور شرکاء سے داد وصول کیا۔ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ میں اردو زبان کے معروف ادیب سرور جاوید، پروفیسر ہمااورصائمہ نے ججز کے خدمات سرانجام دیئے۔ تقریب میں چیئرمین پروفیسرز ایجوکیشن سوسائٹی پروفیسر ایاز محمود، ارتھ انٹرپرائزز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزاد صابر، یوتھ فورم فا کشمیر بلوچستان کے سربراہ حبیب الرحمن، سکاوٹس یوتھ کونسل کے وقاص ہاشمی ، میلینم مال کے مارکیٹنگ منیجر عذیر ملک، مس شہلا ، منیر احمد ، اساتذہ اور والدین نے شرکت کیں۔ تقریب میں بچوں کی جانب سے تقریریں پیش کی گئی۔ جس میں اچھی کارکردگی دکھانے کے طلباء و طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے، جبکہ تقریب کے منتضمین میں بھی تعارفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کئے گئے۔