Monday, March 10, 2025
No menu items!

بین المٰذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے رمضان راشن پیکج تقسیم

اس ہفتے کی اہم خبریں

کو ئٹہ

بین المٰذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے رمضان المبارک کے حوالے سے کنیئرڈ کالج برائے خواتین کے تمام معاون عملے میں راشن تقسیم کیا گیا۔ کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں رمضان المبارک کے حوالے سے راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر  پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے کنیئرڈ کالج برائے خواتین کے تمام معاون عملے میں 235 راشن پیکج تقسیم کئے۔

اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یعقوب، اکیڈمک ڈینز ڈاکٹر عاصمہ حامد اعوان، پروفیسر ڈاکٹر مشہ اسد خان، ڈاکٹر حوریہ یونس، ڈاکٹر راحیلہ ہما اورڈاکٹر ہیلن کھوکھر بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس موقع پر کالج کے معاون عملے پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے راشن پیکج تقسیم کیا گیاہے،یہ بین المٰذاہب ہم آہنگی، امن، خوشحالی، باہمی احترام، بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے ایک مثبت اقدام ہے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں