کوئٹہ؛
بلوچستان کے معروف ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کوئٹہ انڈکس کی جانب سے گزشتہ دنوں محکمہ ثقافت بلوچستان کیجانب سے فنکاروں کے انتخابات کے انعقاد کو غیر تسلی بخش نامکمل قرار دیا یے۔ جس میں ارٹ کے صرف 6 کٹیگریز میں انتخاب کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام کٹیگریز کو ہمیشہ کی طرح نظر انداز کئے گئے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ثقافت بلوچستان کی جانب سے فنکاروں کے 6 مختلف شعبوں میں جن میں فن موسیقی، ٹی وی، تھیٹر، کمپیئر، فولک ڈانس اور فائن آرٹس شامل تھی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے بعد آرٹسٹ کمیٹی برائے آرٹسٹ ویلفئیر فنڈ قیام میں لایا گیا۔
کویٹہ انڈکس کی ٹیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کمیٹی میں باقی ماندہ شعبوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل آرٹ اور خاص طور پر فوٹوگرافک آرٹ کٹیگری کو بھی شامل کیا جائے۔ کیوں کہ یہ کٹیگری اس جدید دور میں جدید آرٹ کے فروغ کیلئے سب سے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ کسی بھی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے فوٹوگرافک آرٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بلوچستان میں بہت بڑی تعداد میں اس شعبے سے نوجوان منسلک ہے۔
فوٹوگرافک آرٹ ایک ایسا فن ہے جس میں کیمرے کی مدد سے تصاویر تخلیق کی جاتی ہیں۔ یہ صرف تصویر کھینچنا نہیں ہے، بلکہ اس میں فنکارانہ اظہار اور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال شامل ہے۔ فوٹوگرافک آرٹ کی مختلف اقسام اور تکنیکیں ہیں۔ پورٹریٹ فوٹوگرافی، لینڈ سکیپ فوٹوگرافی، اسٹریٹ فوٹوگرافی اور پروڈکٹ فوٹوگرافی جیسے اہم شعبے فوٹوگرافک آرٹ کے حصے ہیں۔ جس میں لوگوں کے جذبات کے ساتھ ساتھ ثقافت کو روشناس کرایا جاتا یے۔
کوئٹہ انڈکس ٹیم کیجانب سے اس سلسلے میں فوٹوگرافک آرٹ سے منسلک لوگوں سے رابطے کئے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس فن کی تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی سرگرمیوں میں اس کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جاسکے۔ اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر ایک منظم تحریک چلانے سے گریز نہیں کی جائے گا