Thursday, January 23, 2025
No menu items!

ابتدائی طبی امداد کی سیکھنے سے انسانی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔ ہلال احمر

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛ دین محمد وطن پال سے
سیکھنا اور سکھانا انسانیت کی خدمت کا سب سے عظیم فلسفہ ہے۔ اس فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم اپنے نہ صرف خود کو بلکہ دوسرے لوگوں کی جان بھی بچا سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ حادثات کے بعد طبی امداد کے بجائے عام ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہیں جو انہیں مزید خطرات میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

 

شعبہ کمیونٹی میڈیسن بولان میڈیکل کالج کی چیئر پرسن ڈاکٹر رخسانہ مجید اور ہلال احمر پاکستان بلوچستان شاخ کے سیکرٹری ڈاکٹر عمران نے بی ایم سی کالج میں ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پوسٹر بنانے کے مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اس سال کو گھریلوں حادثات سے بچائو اور آگاہی کے طور پر منایا جارہا ہے۔ تقریب سے ہلال احمر ابتدائی طبی امداد کی کوارڈی نیٹر بشرہ ندیم اور بی ایم سی کے ڈاکٹر عقیل شاہ نے بھی خطاب کیا۔

 

 

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گھریلوں حادثات جس کی طرف لوگوں کی کوئی خاص توجہ نہیں لیکن بیشتر لوگ ان چھوٹے کا شکار ہوتے ہیں لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ہاں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ حادثات کے بعد طبی امداد دینے سے قاصر رہتے ہیں اور عام ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے انہیں مزید خطرات میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

 

کوئٹہ، ہلال احمر بلوچستان شعبہ ابتدائی طبی امداد کے زیرا ہتمام ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کی مناسبت سے بولان میڈیکل کمپلیکس کالج میں پوسٹروں کے منعقدہ مقابلے کے اختتام پر شعبہ کمیونٹی میڈیسن بولان میڈیکل کالج کی چیئر پرسن ڈاکٹر رخسانہ مجیدکو ہلال احمر پاکستان بلوچستان شاخ کے سیکرٹری ڈاکٹر عمران یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں (فوٹو :دین محمد وطن پال)

انہوں نے کہا کہ ہر گھر کم از کم ایک شخص کو طبی امداد سیکھنی چاہیے تا کہ گھریلو سطح پر جو حادثات رونماء ہوتے ہیں اس کو فوری امداد دے سکے۔ اکثر اوقات گھریلوں حادثات کے شکار لوگوں کو خون بہہ جانے کی وجہ سے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے لازمی ہے کہ ہر شخص کو ابتدائی طبی امداد سیکھ کر دوسروں کو بھی سیکھائیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر بنیادی طبی امداد مفت فراہم کررہی ہے تاکہ لوگوں کو اس قابل بنایا جاسکے کہ چھوٹے حادثات میں زخم سے بہہ جانے والے خون کو فوری پر روک کر انہیں ڈاکٹر تک پہنچانے میں مدد دیا جاسکے۔ طبی امداد لینے والے رضاکاروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دوسرے ضرورت مندوں کی مدد کرے اور انہیں بھی سیکھائیں تاکہ اس کار خیر میں سب اپنا کردار ادا کرسکے۔

کوئٹہ، ہلال احمر بلوچستان شعبہ ابتدائی طبی امداد کے زیرا ہتمام ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کی مناسبت سے بولان میڈیکل کمپلیکس کالج میں پوسٹروں کے منعقدہ مقابلے کے اختتام پر شعبہ کمیونٹی میڈیسن بولان میڈیکل کالج کے ڈاکٹر عقیل شاہ کو ہلال احمر پاکستان بلوچستان شاخ کے سیکرٹری ڈاکٹر عمران یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں۔ (فوٹو دین محمد وطن پال)

 

اس موقع پر ڈاکٹر رخسانہ مجید، ڈاکٹر عمران، بشرہ ندیم اور ڈاکٹر عقیل شاہ نے شرکاء کی جانب سے بنائے گئے پوسٹر دیکھے ۔ پوسٹر مقابلے میں بولان میڈیکل کالج کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات نے حصہ لیا جن میں تینوں پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کیں۔ آخر میں پوزیشن پانے والے طالبات میں انعامات تقسیم کے گئے۔

 

 

 

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں