کوئٹہ: رپورٹ /تصاویر: دین محمد وطن پال
بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتو ثقافتی دن کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں ایک روزہ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پشتو روایتی خیمہ لگایا گیا، جس میں روایتی لباس میں ملبوس خواتین اور مرد حضرات بیٹھے نظر آرہے تھے۔ جبکہ پشتونوں کے روایتی لباسوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں دلچسپی لیں۔ بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ثناء درانی کے مطابق ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد علاقائی ثقافتوں کا روشناس کرنا اور اپنے روایات کو آئندہ آنیوالی نسلوں کو بہتر انداز میں منتقل کرنے کوشش ہے۔
ثناء درانی نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ پشتون ثقافت خطے کے قدیم ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ اس کو خطے میں اہم حیثیت حاصل ہے جو پاکستان اور افغانستان کے علاوہ کئی ممالک میں لوگ اس ثقافت کو اپنارہے ہیں۔ اس کی خوبصورتی ہی اس کی پہیچان ہے۔ پاکستان بین الثقافتی مرکز ہے جہاں پر مختلف قسم کے ثقافت پائے جاتے ہیں۔ تمام ثقافت ہمارے رنگ ہیں اور ہمیں اس کی تحفظ اور اسے روشناس کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے تمام ثقافت ہمارے ثقافت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
تقریب میں مختلف مکابت فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ جہاں تقریب میں نوجوان ثقافتی لباس میں ملبوس اور سر پر پگڑیاں رکھی ہوئی تھیں تو دوسری جانب خواتین بھی روایتی لباس میں ملبوس اور پشتون روایات کو اپنائے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ پشتون ثقافت دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا اعلان سال 2015ء میں پشتو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ پشتو بین الاقوامی سیمینار میں کیا گیا تھا جو ہر سال پاکستان اور افغانستان کے پشتون اکثریتی علاقوں میں منایا جاتاہے۔