Wednesday, May 14, 2025
No menu items!

کوئٹہ میں دوہ روزہ مقامی اور افغانی کشیدہ کاری نمائش کا اہتمام

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ : دین محمد وطن پال سے

سماجی تنظیم آئی ڈی اُو کیجانب سے کوئٹہ میں ایک دوہ روزہ مقامی اور افغانی کشیدہ کاری کے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کشیدہ کاری کے مقامی اور افغانی جن میں قندھاری، ہزار گی اور خامک کے مختلف اقسام سے بنائے گئے چیزیں نمائش کیلئے رکھی گئی تھی۔ جن میں کشیدہ شیشوں کے علاوہ، تصویروں کے فریم، فن پارے، قالین، شو پیس اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

 

کوئٹہ، سماجی تنظیم آئی ڈی اُو کیجانب سے کوئٹہ میں ایک دوہ روزہ مقامی اور افغانی کشیدہ کاری کے نمائش کے دوران نوجوان شال آرت گیلری کی جانب سے لگائے گئے سٹال پر فن پارے دیکھ رہے ہیں ۔ (تصویر:دین محمد وطن پال)

 

 

اس موقع پر کوئٹہ انڈکس سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ڈی او کی ڈیزائننگ سپیشلسٹ نازیہ خان کا کہنا تھا کہ نمائش کا بنیادی مقصد بلوچستان کے مقامی اور افغانی کشیدہ کاری کو فروغ دینا اور دنیا کو اس سے آگاہ کرنا ہے۔ کیوں کہ دنیا کے کئی ممالک میں یہاں کے مقامی اور افغانی خاص کر خامک، کلتومار، قندھاری خامک اور دیگر مختلف قسم کے خامک کی طلب زیادہ ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کے ذریعے ہم اُن افغان ہنرمندوں اور خریداروں کا براہ راست تعلق یا رابطہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

 

 

نازیہ خان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی او اس منصوبے پر یو این ایچ سی آر کے تعائون سے 4 اضلاع میں افغانوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ اس نمائش میں رکھی گئی تمام تر چیزیں پاکستان میں رہنے والے افغانوں نے تیار کی ہے۔ ہنرمند کے نام منصوبے سے 600 لوگ رجسٹرڈ ہیں جس میں مختلف قسم کے ہنر رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔ ان کی مدد سے یہ کام کرکے مارکیٹ میں رکھتے ہیں۔اس وقت مارکیٹ میں چادر کپڑے، شیشے، بٹوے، لیٹ ٹاپ بیگز، خواتین کے کپڑوں اور چادروں کی طلب مارکیٹ میں زیادہ ہے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

value of all cryptocurrencies

Do all cryptocurrencies use blockchainSince 2025, all reputable companies now require payment with gift cards and cryptocurrenciesValue of all...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں