Wednesday, May 14, 2025
No menu items!

عالمی سیاست سے آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔ سعد وقاص

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے

دنیا کے اس ترقیاتی دور میں جہاں ترقی کے دوڑ میں نوجوان اپنا کردار ادا کررہے ہیں وہاں پر نوجوان اس کردار سے کنارہ کش اور اپنے کردار سے بے خبر بھی ہیں۔ بلوچستان جو پاکستان کے سب سے کم ترقی یافتہ اور متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے وہاں پر نوجوانوں کے سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کا فقدان بھی ہے۔

 

 

اس سلسلے میں بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن میں سکاﺅٹس یوتھ کونسل کے زیر اہتمام عالمی سیاسی منظرنامے سے باخبر رکھنے کیلئے بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو ایسے سرگرمیوں کا موقع کررہے ہیں جس کی مدد سے انہیں نہ صرف عالمی سیاسی منظر نامے سے باخبر رہنے میں مدد ملے گی بلکہ اس منظر میں اپنے ملک اور اپنے کردار کا بخوبی اندازہ بھی لگاسکتے ہیں۔

 

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے منعقدہ اس تین روزہ ماڈل یونائٹیڈ نیشنز کلب کا تقریب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ سکاﺅٹس یوتھ کونسل کے چیئرمین سعد وقاص کے مطابق اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو عالمی سیاست سے آگاہ کرنا اور انہیں دنیا کے سیاسی سرگرمیوں میں اپنے کردار کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

 

 

کوئٹہ انڈکس کو انہوں نے بتایا کہ اس قسم کے تربیتی نشستوں میں شرکت نوجوانوں کو اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ وہ ایک ضرور عالمی سیاست پر تحقیق اور دنیا کے مختلف ممالک کے پالیسیوں پر بات چیت کرے کیوں کہ اس پروگرام میں تمام تر نوجوانوں کو مختلف ممالک کی نمائندگی دی جاتی ہے جس کا انہوں نے نمائندگی کرنی ہوتی ہے۔ جب وہ اجلاس میں شریک ہوتے ہیں تو جس مسئلے کو بحث کیلئے رکھا جاتا ہے وہ اس پر اس ملک کی پالیسی بیان کرتا ہے۔ اسی طرح ان نشستوں میں مختلف مسائل پر بات چیت ہوتی ہے۔ جس سے ہم روزہ مرہ زندگی میں سامنا کرتے ہیں۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

value of all cryptocurrencies

Do all cryptocurrencies use blockchainSince 2025, all reputable companies now require payment with gift cards and cryptocurrenciesValue of all...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں