Thursday, January 23, 2025
No menu items!

کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام خواتین کی ترقی کا محور ثابت ہوگا۔ یاسمین لہڑی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے

رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان باصلاحیت اور با ہنر خواتین کا سرزمین ہے۔ یہاں کے خواتین نے ملکی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دیہاتی علاقوں میں خواتین کو بہت سے مشکلات درپیش ہے۔ ریڈیو وہ واحد ذریعہ ہے جس کی مدد سے دور دراز کے علاقوں میں بسنے والی خواتین میں شعور بیدار کیا جاسکے گا۔ ترقی کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں۔ کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام صنفی مساوات اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ سے سیکرٹری بہبود نسواں صدیق مندوخیل خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )

 

یو این والنٹیئر اور یو این وومن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب میں رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی اور سیکرٹری بہبود نسواں صدیق مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ خواتین کی بہبود، بچوں کے حقوق اور معذور افراد کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے انہیں آگاہی دینا ہوگی جس سے معاشرے میںترقی ممکن ہے۔ ہمارے معاشرے میں خواتین کو انتہائی اہم ، با وقار اور باعزت مقام حاصل ہے، اسے برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردارادا کرنا ہوگا۔ ترقی کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں۔

کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ سے ریڈیو پاکستان کے سٹیشن منیجر سہیل خٹک خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان باصلاحیت اور با ہنر خواتین کا سرزمین ہے۔ یہاں کے خواتین نے ملکی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پختہ یقین اور عزم سے ہی تبدیلی ممکن ہے۔ دیہاتی علاقوں میں خواتین کو بہت سے مشکلات درپیش ہے۔ ریڈیو وہ واحد ذریعہ ہے جس کی مدد سے دور دراز کے علاقوں میں بسنے والی خواتین میں شعور بیدار کیا جاسکے گا۔ مسائل کی سب سے بڑی وجہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے اور شعور کا فقدان ہے۔ ترقی اور تبدیلی کے لیے لازمی ہے کہ خواتین کو فیصلہ سازی میں شامل کیا جاسکے۔ بلوچستان کو پسماندگی اور مسائل خلوص نیت سے کام کرنے کی صورت میں نکالا جاسکتا ہے۔ ریڈیو ایک سستا میڈیم ہے جس کی مدد سے ہم اپنے مسائل پر اجاگر کرسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس پروگرام کی مدد سے دور دراز علاقوں میں خواتین کے مسائل اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ کمیونٹی ریڈیو پروگرام معاشے میں صنفی مساوات میں مددگار ثابت ہوگی۔

 

کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ سے یو این والنٹیئر کے طلعت جہاں خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )

اس موقع پر ورکشاپ سے یو این والنٹیر کے طلعت جہاں، ریڈیو پاکستان کے سٹیشن منیجر سہیل خٹک، یو این وومن کی ریحانہ خلجی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو سب سے پرانا اور بہترین ذریعہ ہے جس کی مدد سے لوگ اپنے مسائل پر بات کرسکتے ہیں۔ بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے کمیونی کی سطح پر پروگرام کی آغاز سے نہ صرف لوگوں میں شعور بیدار ہوگی بلکہ اس رضاکار بھی اس قابل ہوں گے کہ وہ کس طرح اپنے مسائل کو اجاگر کرسکتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام صنفی مساوات اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ہے جسے کوئٹہ کے رضاکاروں کی مدد سے چلایا جارہا ہے۔

 

کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ سے رکن بلوچستان اسمبلی یاسمین لہڑی خطاب کررہی ہے۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )
کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ سے یو این وومن کی ریحانہ خلجی خطاب کررہی ہے۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )
کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ کے دوران شرکاءگروپ ورک پریزنٹیشن دے رہے ہیں ۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )
کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ کے دوران شرکاءگروپ ورک پریزنٹیشن دے رہے ہیں ۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )
کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ کے دوران شرکاءگروپ ورک پریزنٹیشن دے رہے ہیں ۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )
کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں رضاکار شریک ہیں۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )
کوئٹہ، یو این وومن اور یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکسڈ ریڈیو پروگرام کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں رضاکار شریک ہیں۔ (فوٹو: دین محمد وطن پال )
- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں