Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

فرسودہ رسومات انسانی حقوق کی پامالی کا باعث ہے۔ آغا شاہزیب درانی/خلیل دمڑ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے

سینیٹر آغا شاہزیب درانی اور رکن بلوچستان اسمبلی خلیل دمڑنے کہا ہے کہ تھرڈ ورلڈ کنٹری کے شہری ہونے کے باعث بلوچستان بے تحاشا مسائل کا شکار ہے۔ بلوچستان میں فرقہ وارانہ تشدد، بے روزگاری، لاشعوری اور تعلیمی اور دیگر غیر نصابی مواقعوں کی کمی انسانی حقوق کی پامالی کے باعث ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں شعور پیدا کی جائے ۔

کوئٹہ، فریڈم گیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایف این ایف کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے سینیٹر آغا شاہزیب درانی خطاب کررہے ہیں، جبکہ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی محمد خلیل دمڑ بھی موجود ہیں۔ (فوٹو: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال)

فریڈم گیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایف این ایف کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب میں سینیٹر آغا شاہزیب درانی اور رکن صوبائی اسمبلی محمد خلیل دمڑ نے کہا کہ ہمارے فرسودہ روایات انسانی حقوق کے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں دشواریاں پیدا کررہی ہے۔ ہمارے معاشرے میں جہیز جیسے فرسوہ رسم سے انسانی حقوق کی نہ صرف پامالی ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے بھی خطرناک عمل ہے۔

کوئٹہ، فریڈم گیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایف این ایف کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے رکن بلوچستان اسمبلی محمد خلیل دمڑخطاب کررہے ہیں، جبکہ اس موقع پر سینیٹر آغا شاہزیب درانی بھی موجود ہیں۔ (فوٹو: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال)

مقررین نے کہا کہ سکولوں کی تعلیم کی طرف توجہ کرنا ہمارے لیے ناگزیر ہے۔ تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے سے قوموں کی ترقی ممکن ہے۔ جبکہ بلوچستان کی آبادی دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے جس کے باعث صحت کے سہولیات تک رسائی میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تبدیلی کے لیے ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا تاکہ دوسروں کے مثال بن جائے۔۔

کوئٹہ، فریڈم گیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایف این ایف کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے کوئٹہ آن لائن کے ضیاءخان خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال)

سینیٹر آغا شاہزیب درانی اور رکن صوبائی اسمبلی خلیل دمڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 25 ملین بچے سکول نہیں جاتے جبکہ 4کروڑ بچے چائلڈ لیبر میں مبتلا ہیں جو کہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ کرپشن جیسے ناسور کے خاتمے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ کرپشن سے دوسرے لوگوں کی حق تلفی ہوتی جس سے براہ راست انسان حقوق کی پامالی ہوتی ہے۔ بلوچستان میں ہیومن ریسورس کی کمی کے باعث کئی منصبوں کی تکمیل میں مشکلات درپیش ہے۔

اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاءکو ہاشم کاکڑ، عروج رضا صیامی، کوئٹہ آن لائن کے ضیاءخان اور دیگر نے انسانی حقوق اور رضاکارانہ سماجی سرگرمیوں سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر شرکاءنے مختلف موضوعات پر اپنے گروپوں میں کی نمائندگی میں اپنے رائے کا اظہاربھی کیا۔ ورکشاپ میں بلوچستان کے مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

کوئٹہ، فریڈم گیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایف این ایف کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے سینیٹر آغا شاہزیب درانی خطاب کررہے ہیں، جبکہ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی محمد خلیل دمڑ بھی موجود ہیں۔ (فوٹو: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال)
کوئٹہ، فریڈم گیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایف این ایف کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکائ۔ (فوٹو: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال)

کوئٹہ، فریڈم گیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایف این ایف کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام کے موقع پر سینیٹر آغا شاہزیب درانی اور رکن بلوچستان اسمبلی محمد خلیل دمڑ شرکاءمیں اسناد تقسیم کررہے ہیں (فوٹو: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال)

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения1win продолжает радовать своих пользователей регулярными обновлениями и нововведениями, что делает платформу более гибкой...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں