کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر آغا شاہیب درانی نے عندیا دیا ہے کہ بلوچستان بہت جلد کینسر ہسپتال پر کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں یہ بات فریڈم گیٹ پاکستان اور ایف این ایف کے زیر اہتمام انسانی حقوق اور قوانین سے متعلق منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے دوران کہی۔
تقریب میں بلوچستان اسمبلی کے رکن محمد خلیل دمڑ بھی موجود تھے۔ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے کہا کہ بلوچستان کینسر ہسپتال چونکہ ایک دیرنہ مسئلہ ہے۔ اس عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ فروری میں اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کینسر ہسپتال کے بنانے کے لیے کوئٹہ آن لائن اور دیگر مختلف سماجی کارکنوں اور رضاکاروں کے گروپوں کی جانب سے گذشتہ دو سالوں سے وی نیڈ کینسر ہسپتال کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں کئی مخیر حضرات نے ہسپتال کیلئے زمین بھی عطیہ کی تھی لیکن ماہرین کی جانب سے اسے ناکافی قراردیا گیا ۔