ملٹی میڈیا صوبائی مالیاتی کمیشن کا فوری اعلان نہیں کیا گیا...

صوبائی مالیاتی کمیشن کا فوری اعلان نہیں کیا گیا تو مقامی حکومتیں کزور ہوجائے گی ، سالار فائونڈیشن

-

- Advertisment -

کوئٹہ: نیوز ڈیسک

 

سالار فائونڈیشن نے حال ہی میں سی پی ڈی آئی کے ساتھ ملکر یورپی یونین اور فریڈیک نومین فائونڈیشن فار فریڈیم کے تعاون سے شروع کئے گئے چار سالہ منصوبے ڈیموکریٹک لوکل گورننس فار ڈویلپمنٹ ان پاکستان پر کام کا آغاز کیا ہے۔

 

سالار فائونڈیشن اور گڈ گورننس ڈسٹرکٹ کولیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ2010ء کے تحت صوبائی مالیاتی کمیشن کا فوری اعلان کیا جائے۔ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء کے نافذ ہونے کے باوجود 7 سال گزرجانے کے باوجود نئے صوبائی مالیاتی کمیشن کا اعلان نہ کرنا قابل تشویش ہے۔

 

کوئٹہ، سالار فائونڈیشن کے سربراہ سلام خان، سی پی ڈی آئی کے صوبائی کوارڈی نیٹر محمد آصف، عبدالحئی ایڈووکیٹ اور دیگر صوبائی حکومت بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ءکے نفاذ کے سلسلے میں پریس کانفرنس سےخطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سالار فائونڈیشن کے سربراہ سلام خان، سی پی ڈی آئی کے صوبائی کوارڈی نیٹر محمد آصف، عبدالحئ ایڈووکیٹ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ءکے سیکشن 210 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ ایکٹ کے مذکورہ سیکشن کی مدد سے لوکل کونسل گرانٹ کمیٹی کو ہر مالی سال صوبائی حکومت سے ضلعی حکومت کو فنڈ کی منتقلی کیلئے سفارشات میں مدد ملے گی۔

 

 

سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 140-Aمقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو مالی ذمہ داریوں اور اختیارات کی منتقلی اور اسے مضبوط بنانے کے حوالے سے ہے۔ اگر صوبائی مالیاتی کمیشن کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا گیا تو مقامی حکومتیں کزور ہوجائے گی جو عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد نہیں دے سکے گا۔ صوبائی حکومت صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے اعلان کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں