کوئٹہ: نمائندہ انڈکس
ہزارہ ٹاون میں 6کروڑ کی لاگت سے سپوٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں۔ جس کیلئے زمین خرید لی ہے۔ اس کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ حکومت کے پہلے دو سالوں میں ہزاروں کھلاڑیوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں بے تحاشا فنڈز تقسیم کئے ہیں۔ نوجوان کھیلوں پر توجہ دیں تاکہ میدانوں کو آباد کیا جاسکے۔ مارشل آرٹ سلف ڈیفنس یا اپنا تحفظ سکھاتا ہے۔ اس کھیل کا مقصد دوسروں کے لڑنا نہیں بلکہ اپنا حفاظت کرنا ہے۔
کاظمی انٹرنیشنل وشو اکیڈمی بیسویں سالگر کے موقع پر منعقدہ تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سید رضا محمد نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو مثبت تبدیلی کی طرف راغب کیا جاسکے۔ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فنڈز خرچ کئے جائیں جس کی مدد سے نوجوانوں میں مثبت تبدیلی پروان چڑھایا جاسکے۔ ہزارہ ٹاون میں 6کروڑ کی لاگت سے سپوٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں۔ جس کیلئے زمین خرید لی ہے۔ اس کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ حکومت کے پہلے دو سالوں میں ہزاروں کھلاڑیوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں بے تحاشا فنڈز تقسیم کئے ہیں۔
سید محمد رضا نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کیلئے گھروں کی تعمیر کے علاوہ سکوائش کمپلیکس کا کام مکمل ہونیوالا ہے۔ طالبات کے سپورٹس مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی سکولوں میں کمروں کے چھتوں پر سپورٹس ہال تعمیر کرچکے ہیں۔ فٹ بال گراونڈ کیلئے ایک کروڑ روہے کی لاگت سے واش روم کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ایک کروڑ کی لاگت سے ہاکی گرائونڈ کی مرمت کا کام جاری ہے۔ دو سالوں کے دوران کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بے تحاشا فنڈز خرچ کئے ہیں۔
اس موقع پر وشو فیڈریشن بلوچستان کے صدر امان اللہ اچکزئی،کاظمی انٹرنیشنل وشو اکیڈمی کے سربراہ ماسٹر فدا حسین کاظمی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیلوں کو اپنا شعار بنائیں۔ کھیل سے باصلاحیت اور صحت مند معاشرے کی تکمیل ممکن ہے ۔ بعض کھیل ایسے جو انسان کے دفاع کیلئے نہ کہ کسی نقصان پہنچانے کیلئے ۔ کھیلوں کا سیکھنا اپنا دفاع کرناہے نہ کسی سے لڑنے کا موقع حاصل کرنا ہے۔ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ عدم برداشت کا خاتمہ بھی کھیلوں ہی سے ممکن ہے۔
تقریب کے اختتام پر رکن صوبائی اسمبلی سید رضا محمد، وشو فیڈریشن بلوچستان کے صدر امان اللہ اچکزئی، کونسلر رجب طیب علی، فدا حسین کاظمی اور دیگر نے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔