کوئٹہ: انڈکس ڈیسک
سول سوسائٹی اور ہوسٹ کے اراکین کی جانب سے میتھوڈیسٹ چرچ پر ہونیوالے خود کش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مذہبی روا داری کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم۔امن و امان کے انتظامات کو بہتر بناتے ہوئے لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کا حکومت سے مطالبہ۔

اس موقع پر اراکین نے شمعیں جلائے اور میتھوڈیسٹ چرچ پر ہونیوالے خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کی گئی۔ سول سوسائٹی اراکین نے چرچ پر ہونیوالےحملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔ سول سوسائٹی اراکین کے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف مذہبی روا داری کو فروغ دیا جائے تاکہ دہشتگردوں کے عزائم کو خاک سے ملایا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کے انتظامات کو بہتر بناتے ہوئے لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ ہذہبی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ تاکہ مزید کسی عبادت گاہ کو دہشتگردی کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ انہوںنے مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

