خصوصی رپورٹس ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی میں آرٹسٹ اہم کردار ادا...

ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی میں آرٹسٹ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ظفر علی بلیدی

-

- Advertisment -

کوئٹہ:دین محمد وطن پال سے

اسلامک ریلیف پاکستان بلخصوص بلوچستان میں خشک سالی اور موسمی تبدیلیوں کے باعث درپیش خطرات سے نمنٹنے کے حوالے میں لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اسی مقصد کیلئے نئے نسل کے کاوشوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں شعور بیدار کیا جاسکے۔ فن پاروں کی مدد سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کا یہ سلسلہ قابل تحسین ہے

 

کوئٹہ، سلامک ریلیف کے زیر اہتمام میلینم مال میں یونیورسٹیوں اور فائن آرٹس سے منسلک اکیڈمیز کے طلباء اور طالبات کے درمیان خشک اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ فائن آرٹس مقابلوں کے دوران طلباء فن پارے بنانے میں مصروف ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ دین محمد وطن پال)

اسلامک ریلیف کے زیر اہتمام گذشتہ روز میلینم مال میں یونیورسٹیوں اور فائن آرٹس سے تعلق رکھنےوالے اداروں کے طلباء و طالبات کے درمیان موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق فن پاروں کا ایک روزہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ بلوچستان، بلوچستان یورنیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے علاوہ شال آرٹ گیلیری اور دیگر اداروں سے منسلک طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔

کوئٹہ، سلامک ریلیف کے زیر اہتمام میلینم مال میں یونیورسٹیوں اور فائن آرٹس سے منسلک اکیڈمیز کے طلباء اور طالبات کے درمیان خشک اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ فائن آرٹس مقابلوں کے دوران طلباء فن پارے بنانے میں مصروف ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ دین محمد وطن پال)

 

مقابلے کے موقع پر سیکرٹری کلچر، ٹوورزم اور آرکیالوجی ظفر علی بلیدی نے کہا کہ آرٹ لوگوں شعور پیدا کرنے ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی طرف لوگ زیادہ اور جلدی مائل ہوتے ہیں۔ فن پاروں کی مدد سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کا یہ سلسلہ قابل تحسین ہے۔ آرٹ چونکہ ثقافت سے جڑا ہوا ہے اس لیے اس کی اہمیت زیادہ ہے۔ ثقافتی سرگرمیوں کی مدد سے لوگوں میں با آسانی شعور بیدار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے طلباء اور طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ صرف ایسے تقاریب میں ہی نہیں بلکہ عام ایام میں بھی شعور و آگاہی کے اس سلسلے کو جاری رکھے۔

 

کوئٹہ، سلامک ریلیف کے زیر اہتمام میلینم مال میں یونیورسٹیوں اور فائن آرٹس سے منسلک اکیڈمیز کے طلباء اور طالبات کے درمیان خشک اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ فائن آرٹس مقابلوں کی تقریب میں سیکرٹری کلچر، ٹوورزم اینڈ آرکیالوجی ظفر علی بلیدی انعام پانے طالبعلم کو شیلڈ دے رہے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ دین محمد وطن پال)

پاکستان کو بلخصوصی بلوچستان کو کئی سالوں سے خشک سالی جیسے مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف کاشت کاری کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ زیر زمین پینے کا صاف پانی بھی نایاب ہوتا جارہا ہے۔ بلوچستان کا قدیم کاریزات کا نظام اب جواب دے چکا ہے۔ ماضی میں سب سے زیادہ کاریزات کے صوبے میں اب کاریزات کا نام و نشاں تک موجود نہیں ہے۔ جبکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں  ہے۔اگر ان مسائل پر قابو نہیں پایا گیا تو مستقبل میں خطرناک صورتحال سے دو چار ہوسکتے ہیں۔ اس قسم مسائل پر قابو پا نے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

کوئٹہ، سلامک ریلیف کے زیر اہتمام میلینم مال میں یونیورسٹیوں اور فائن آرٹس سے منسلک اکیڈمیز کے طلباء اور طالبات کے درمیان خشک اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ فائن آرٹس مقابلوں کی تقریب میں سیکرٹری کلچر، ٹوورزم اینڈ آرکیالوجی ظفر علی بلیدی انعام پانے طالبعلم کو شیلڈ دے رہے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ دین محمد وطن پال)

مقابلے میں حصہ لینیوالے طلباء و طالبات میں شال آرٹ گیلیری کے مقبول پہلے نمبرپر، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی خالدہ دوسری نمبر پر اور تیسرے نمبر پر بھی شامل آرٹ گیلری کے کاشف رہے۔ اس موقع پر سیکرٹری کلچر، ٹوورزم اور آرکیالوجی ظفر علی بلیدی نے شرکاء میں اسناد ، پوزیشن لینیوالوں میں ایوارڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ جبکہ مقابلے کی نگرانی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے فائن آرٹس کی چیئرپرسن حاجرہ بانو، ادارہ ثقافت فائن آرٹس کے خدائے رحیم اور شال آرٹس گیلری کےاشفاق شاہ نے کی۔

 

 

تقریب سے اسلامک ریلیف کی ثمیہ رشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جس میں ا نہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سیکھنے اور سکھانے کی حکمت عملی اپناتے ہوئے شعور و آگاہی کے اس سفر میں اپنےحصے کا کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ تقریب کے دوران مال میں موجود لوگوں نے مقابلے میں شریک طلباء اور طالبات کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں کو سراہا اور ان میں دلچسپی ظاہر کیں اور بڑی تعداد میں لوگوں میں فن پارے دیکھے۔

دین محمدhttp://www.watanpaal.com
دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں