Friday, June 6, 2025
No menu items!

انڈومنٹ فنڈ میں کمپئیرز کی حق تلفی، وزیراعلی کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

پاکیزہ خان کو فوکل پرسن اور سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو پر مشتمل کمیٹی دیا جائے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے ٹی وی اور ریڈیو کے فنکاروں کے مسائل کو فوری طور پر حل کئے جائیں۔ جبکہ اس سلسلے میں سیکرٹری ثقافت، سیکرٹری انفارمیشن اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیا جائے۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان ٹیلی ویژن کویٹہ مرکز اور ریڈیو پاکستان سے منسلک کمپئیرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعلی کو انڈومنٹ فنڈ کی تقسیم سے متعلق اپنے تحفظات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں پاکیزہ خان، عابد سمالانی، نویر نایاب، نوشاد علی، اجمل کاسی اور دیگر شامل تھے۔

کوئٹہ؛ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ریڈیو اور ٹی وی کمپیئر وفد انڈومنٹ فنڈ کی تقسیم کے سلسلے میں ملاقات کررہا ہے (تصویر بشکریہ پاکیزہ خان سوشل میڈیا)

اس موقع پر وفد نے وزیراعلی بلوچستان کو اپنے تحفظات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ انڈومنٹ فنڈز کو بلا تفریق کمپئیرز میں برابر تقسیم کیا جائے اور اس وقت کمپیئرز گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہے جنہیں فوری طور پر حل کئے جائیں۔ بلوچستان کی نمائندگی اور اس کی مثبت تصور کو اجاگر کرنے میں یہاں کے کمپئیرز اور نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔ اور مستقبل میں ادا کرتے ہیں۔ حکومت کمپئیرز کے ساتھ نامناسب رویہ کا نوٹس لے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پرنسپل سیکریٹری کو 15 دنوں میں مسئلے کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن 92 کمپیئرز کی حق تلفی کی جا رہی ہے ان کی جانب سے پاکیزہ خان کو فوکل پرسن اور سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو پر مشتمل کمیٹی دیا جائے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Pin Up официальным Сайт Играть в Пин Ап Казино Кз

Пин Ап Казино Играй на Реальные ДеньгиContentПодтверждение Личности а Казино Pin UpСколько Игр доступно В Pin Up Казино?как Завести...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں