Friday, May 23, 2025
No menu items!

یونیورسٹی آف لورالائی میں یوم تشکر کی تقریب، وائس چانسلر ، کمشنر لورالائی اور دیگر کی شرکت

افواج پاکستان اور عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم اپنی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے۔مقررین کا خطاب

اس ہفتے کی اہم خبریں

لورالائی

یونیورسٹی آف لورالائی میں حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی باوقار اور فیصلہ کن فتح کے بعد جمعہ کو *٫٫یوم تشکر* ؛؛ منایا گیا اور پاکستان کی مسلح افواج کو خراج عقیدت کو پیش کرنے اور ان کی بے مثل قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان کاکڑ،کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن، ڈپٹی کشمر لورالائی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی ڈاکٹر احسان کاکڑ کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد یکجہتی واک کا آغاز ہوا،جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ڈینز، فیکلٹی ممبران،انتظامی عملے اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع کو طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر افواج پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔بعد ازاں یونیورسٹی آف لورالائی کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب میں آپریشن بنیان المرصوص کی تزویراتی اہمیت اور قومی سلامتی اور پر اس کے اثرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کاکڑ، کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا کہ پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے دوران بردباری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور سیاسی و عسکری قیادت نے یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ہے لہزا یہ معرکہ صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ نظریاتی، اخلاقی اور قومی ہم آہنگی کی جیت بھی ہے۔ مسلح افواج اور ان کی قیادت کی بے مثال ہمت اور ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وژنری قیادت میں ہماری مسلح افواج کے منصوبہ بندی، ثابت قدمی اور غیر متزلزل اتحاد سے عیاں ہے،پاک فوج نے اپنے سے کئ گنا بڑے ملک ہندوستان کے تکبر کو ملیامیٹ کرتے ہوئے ایسا زبردست جوابی وار کیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئ،

 

افواج پاکستان اور عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم اپنی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے۔اس معرکہ حق کے دوران عوام کا اپنی افواج کیساتھ یکجہتی نہ صرف قابل فخر ہے بلکہ دنیا کیلئے ایک عظیم مثال ہے،مقررین نے کہا کہ پاکستانی افواج نے جراتمندی اور کمال مہارت سے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے عزایم کو خاک میں ملا دیا ، ہم آج کی تقریب کی مناسبت سے طن عزیز کی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،تقریب کے اختتام پر شہداء کی درجات کی بلندی اور وطن عزیز کی حفاظت، بقاء اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور پاک فوج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“mostbet Türkiye Güncel Giriş Mostbet Casino 2025

Mostbet Giriş: Çevrimiçi Spor Bahisleri Ve Casino 9, 000'ye Kadar BonusContentMostbet Login – Mostbet Türkiye Mobil GirişMost Bet Internet...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں