Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کو مسائل سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے، فاطمہ ننگیالo

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:دین محمد وطن پال سے

 

تعلیم قوموں کی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ تعلیم انسان میں شعور کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی پیدا کرتا ہے اور خود اعتمادی سے شعوری زندگی کا آغاز ہوتاہے۔ ہمیں نوجوانوں اور بچوں میں انسانیت اور خود اعتمادی کی تعلیم کو پروان چڑھانا ہے۔ تاکہ آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو۔ انسانیت کی تعلیم کا آغاز بچپن سے ہوتا ہے ہمیں اپنوں کو انسانیت کا درس دینا ہوگا۔ بہترین معاشرے کی تشکیل کیلئے تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کی چیلنجز سے نمٹنے میں مشکل درپیش نہ ہو۔

 

کوئٹہ، سکائی سکریپر ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے معروف سماجی کارکن مس شاہدہ خطاب کررہی ہے۔ (تصویر: زما فوٹو/ دین محمد وطن پال)

سکائی سکریپر ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی ورکر فاطمہ ننگیال نے کہا کہ تعلیم کیلئے ایک ماحول کی ضرورت ہوتی جب ماحول میسر نہ ہو تو معیاری تعلیم ناممکن بن جاتا ہے۔ ہمیں معیاری تعلیم کیلئے پڑھی لکھی مائیں پیدا کرنی ہوگی۔ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کو مسائل سے نکلنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ قوموں میں کارکردگی جتنی اچھی ہوگی اتنی پہ قومیں ترقی کرتی ہے ۔ پاکستان سب سے زیادہ ٹیلنٹ بلوچستان کے نوجوانوں میں موجود ہیں۔ تعلیمی ترقی کیلئے ہم سب متحد ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی انسانیت کی سب سے عظیم خدمت ہے۔

کوئٹہ، سکائی سکریپر ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے ہزارہ ٹائون کے کونسلر اختر جعفری خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹو/ دین محمد وطن پال)

 

تقریب سے معروف سماجی کارکن و ترقی فائونڈیشن کی کوارڈی نیٹرشاہدہ ،ایس ایچ ایف کے صدر روح اللہ سادات، ہزارہ ٹائون کے کونسلر اختر جعفری، وشو کے بین الاقوامی کھلاڑی و کوچ فدا حسین کاظمی، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ننگیال بڑیچ، انجینئر وقاص مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ انسان کی بنیادی تعلیم ماں کے گود سے شروع ہوتی اس لیے والدین پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ تعلیمی داروں میں بچوں کی دنیاوی تعلیم کی جاتی جبکہ اخلاقی تعلیم گھر سے ہی دی جاتی ہے۔ الاقیات سے گرے ہوئے معاشرے میں پڑھے لکھے جاہل پیدا ہوتے ہیں۔

کوئٹہ، سکائی سکریپر ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں معروف سماجی کارکن، فاطمہ ننگیال، مس شاہدہ، روح اللہ سادات، وشو کوچ فدا حسین کاظمی، ننگیال بڑیچ اور دیگر شریک ہیں۔ (تصویر: زما فوٹو/ دین محمد وطن پال)

 

تقریب کے دوران بچوں اور بچیوں نے مختلف موضوعات پر ٹیبلو پیش کئے۔ جس پر وشو کوچ فدا حسین کاظمی نے بچیوں میں نقد انعامات بھی دیئے۔ آخر میں گزرے سال کھیلوں اور دیگر شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

 

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں