ملٹی میڈیا فیس بک کو قابل اعتماد بنانے کیلئے نیافیچر جلد...

فیس بک کو قابل اعتماد بنانے کیلئے نیافیچر جلد متعارف کرادیں گے۔ مارک زکربرگ

-

- Advertisment -

نیویارک : ویب ڈیسک
فیس بک اپنے صارفین کیلئے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرواہا ہے۔ جس میں صارفین کو نیوز فیڈ کوئی غیر ضروری چیزیں نہیں بلکہ ان کے علاقائی خبریں اور مقامی پوسٹیںملیں گی۔ فیس کے بانی کے مطابق گزشتہ کافی عرصہ سے فیس بک پر جعلی خبریں، غیر ضروری اور فحش مواد کی گردش کی وجہ سے صارفین کے اعتماد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے نئے فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک پر بھروسہ مند مواد اور مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔ گزشتہ روز مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے تمام صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ فیس بک نیوز فیڈ میں پہلی ترجیح ایسے مواد اور ان مقامی خبروں کو دی جائے گی جو معاشرے کے لیے مفید ہوں گی۔
 

نیویاک: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ فیس بک کے اجلاس نشست سے خطاب کررہے ہیں۔

 
مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ فیس بک صارفین کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے نیوز فیڈ میں تمام مقامی خبریں بھروسہ مند ذرائع سے فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صارفین کا مسلسل کہنا تھا کہ مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے تاکہ ہمیں فوراً پتہ چل سکے کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ رواں برس ان کی پوری توجہ اس بات پر ہے کہ فیس بک کا استعمال صرف تفریح کے لیے محدود نہ رہے بلکہ لوگ اس سے معاشرے اور ماحول میں بہتر تبدیلی لاسکیں۔
 
 

مارک زکربرگ کے مطابق فی الحال اس کی شروعات امریکا سے ہو رہی ہے اور کوشش ہے کہ جلد ہی یہ اپ ڈیٹ ہر جگہ فراہم کردی جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بات تسلیم کرنا ضروری ہے کہ اب فیس بک پر وقت صرف کرنا زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا، وہ چاہتے ہیں کہ لوگ معاشرے میں ہونے والے مسائل سے باخبر رہیں اور ان کو تبدیل یا ختم کرنے کی کوشش کریں تاہم اب جب بھی کوئی صارف مقامی خبر یا ایسی کوئی پوسٹ شیئر کرے جو سب کے لیے مفید ہو تو اسے نیوز فیڈ میں اولین ترجیح دی جائے گی۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں