Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

بی ایم سی میں مفت کھانے اور طبی سہولیات کے پروگرام کا آغاز کررہے ہیں، عارف لاکھانی/ ڈاکٹر شیرزمان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے اور ہیلپنگ ہینڈز کے تعائون سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں 10 ہزار تک لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کررہے ہیں۔ جس کو مستقبل قریب میں پورے صوبے تک وسیع کردیا جائے گا۔ دسترخوان کے بعد بلوچستان میں مفت تعلیم اور صحت کے سہولیات کا بندوبست بھی کررہے ہیں۔ خیرسگالی کے جذبے اور مخیر حضرات کے تعائون سے بلوچستان میں سب سے بڑا امدادی پروگرام چلاسکتے ہیں۔ 24 لاکھ مالیت کے ویکسین اور 20 لاکھ کی مالیت سے زائد کے گرم کپڑے تقسیم کئے ہیں۔

 

 

کوئٹہ پریس کلب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنماء محمد عارف لاکھانی، ہیلپنگ ہینڈز بلوچستان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل اور سیلانی ٹرسٹ کے صوبائی ایڈوائزر جہانگیر لانگو نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ایک منفرد سماجی ادارہ ہے جو لوگوں کے صدقات اور عطیات کی مدد سے ملک بھر میں غرباء کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ بلوچستان میں ہیلپنگ ہینڈز کی تعائون سے اپنی سماجی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ جس سے اچھے اور مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔

 

کوئٹہ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنماء محمد عارف لاکھانی، ہیلپنگ ہینڈز بلوچستان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل اور سیلانی ٹرسٹ کے صوبائی ایڈوائزر جہانگیر لانگو ، مدثر ابڑو اور دیگر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹو/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

پریس کانفرنس سے خطاب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنماء محمد عارف لاکھانی نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکہ اور مختلف ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ کئی ممالک سے عطیات اور صدقات مل رہی ہے جس کی بدولت اپنی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب کے بعد اب بلوچستان میں سماجی خدمات شروع کرنے جارہے ہیں۔ بلوچستان میں مخیر حضرات کی تعائون رہی تو سندھ اور پنجاب سے بھی بڑا سیٹ اپ بنادیں گے۔دسترخوان کے بعد مفت صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کریں گے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں روزانہ 5 سے 10 ہزار لوگوں کو روزانہ دوپہر اور رات کا کھانہ مفت دیں گے۔

 

 

بلوچستان میں ابتداء دسترخوان، سٹریچر اور دیگر بنیادی طبی سہولیات سے کررہے ہیں اور بہت جلد اسے وسیع کردیں گے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے بعد صوبے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی خدمات شروع کردیں گے۔ قدرتی آفات میں ہر وقت کام کیا اور مزید بھی خیرسگالی کے جذبے سے جاری رکھیں گے۔ مستقبل قریب میں بلوچستان میں مفت تعلیم کی فراہمی کا پروگرام بھی شروع کردیں گے۔ پوری دنیا میں لوگ صدقات، خیرات اور عطیات دے رہے ہیں۔ امید ہے بلوچستان میں بھی لوگ اس کار خیر میں حصہ لیں گے۔ بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کوئٹہ سے شروع کرکے گوادر تک جائیں گے۔ انسانیت بچائو سینٹر میں 1135 ہیپاٹائٹس سے بچائو کی ویکسین فراہم کیں جس کی کل مالیت 24 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ 20 لاکھ مالیت سے زائد گرم کپڑے غرباء میں تقسیم کئے۔

 

کوئٹہ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنماء محمد عارف لاکھانی، ہیلپنگ ہینڈز بلوچستان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل اور سیلانی ٹرسٹ کے صوبائی ایڈوائزر جہانگیر لانگو ، مدثر ابڑو اور ہیلپنگ ہینڈز کے دیگر اراکین کا گروپ فوٹو۔ (تصویر: زما فوٹو/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

پروفیسر ڈاکٹر شیرزمان مندوخیل نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ بلوچستان سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تمام تر سرگرمیوں میں شراکت دار کے طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ہیلپنگ ہینڈز کے تعائون اور سیلانی ٹرسٹ کیجانب سے دسترخوان سے بلوچستان میں5ہزار سے 10تک لوگوں کو روزانہ مفت کھانا دیا جائے گا۔ دسترخوان بلوچستان میں غریب مریضوں کیلئے ایک نیک شگون اقدام ہے۔اس سے 30 ہزار تک لوگ روزانہ استفادہ کرسکیں گے۔ اس سرگرمی میں مخیر حضرات کے تعائون کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اسے بلوچستان سے ملنے والے عطیات کی مدد سے مزید بہتر انداز میں جاری رکھ سکے۔ جرائم کی ایک وجہ غربت اور بھوکا رہنا بھی ہے. ممکن ہے اس سرگرمی کی مدد سے جرائم میں بھی کمی واقع ہو۔ بلوچستان کے مخیر حضرات اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ خیر سگالی کے جذبے کو پروان چڑھایا جاسکے۔جو بھی بلوچستان کے لوگوں کی مدد کرنا چاہیں گے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

 

 

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بلوچستان کے ایڈوائزر جہانگیر لانگونے بلوچستان کے مخیر حضرات سے بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ سے بلوچستان کے غریب لوگوں میں گرم کپڑے تقسیم کررہے ہیں۔ اس کام کو مزید تقویت دینے کیلئے ہمیں لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ کسی ضرورت مند کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ ہم اپنے لیے یا اپنی شہرت کیلئے نہیں بلکہ یہاں کے غریب لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور اسی کو اپنا پیشہ سمجھتے ہیں۔ کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے باقی اضلاع میں بھی بہت جلد اپنا کام شروع کردیں گے اور بہت جلد مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے طبی کیمپوں کا انعقاد کریں گے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں