Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

سپین میں 11سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دیا

اس ہفتے کی اہم خبریں

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک 11سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا ہے اور اس بچے کا باپ کون ہے؟ یہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ قیامت قریب آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے کا باپ اس بچی ہی کا 14سالہ بھائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے سپین کے شہر مورشیا کے ورجن ڈی لا اریگزاکا ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ اسے پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ درد پیٹ کا نہیں بلکہ دردِ زہ ہے اور اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں قطعاً علم نہیں ہوا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہو چکی ہے۔ انہیں اس کا علم بچے کی پیدائش سے ایک دن پہلے ہوا جب بچی نے درد کی شکایت کی اور وہ اسے ہسپتال لے کر گئے۔ والدین نے ہی اس بچے کا ذمہ دار اپنے بیٹے کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے بیٹے نے ہی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہو گا۔ پولیس کے مطابق بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے جس سے اس کے والد کا حتمی تعین ہو گا، تاہم اگر بچی کا بھائی مجرم واقع ہوا تو اسے سزا نہیں مل سکے گی کیونکہ سپین کے قانون میں اتنے کم عمر ملزم کو سزا نہیں ہو سکتی۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения1win продолжает радовать своих пользователей регулярными обновлениями и нововведениями, что делает платформу более гибкой...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں