ڈاکٹر مصباح راٹھوربلوچستان کی وہ سپوت ہے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک سویلین کے طور پر فلائٹ سرجن کی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ ان کا بنیادی تعلق بلوچستان کے ایک پسمانہ علاقے کولپور سے ہے۔ انہوں نے پرائمری سے مڈل تک تعلیم کولپور جبکہ میٹرک سے ایم بی بی ایس تک تعلیم کوئٹہ اور ایئر سپیس میڈیسن میں ایڈوانس ڈپلومہ کراچی سے حاصل کیا۔ کوئٹہ انڈکس کے خصوصی سلسلے (میرا پیغام کوئٹہ کے نام )میں انہوںنے بلوچستان کی نوجوان خواتین کو تعلیم کی جانب سے راغب کرنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا پیغام دیا ہے۔
کوئٹہ انڈکس بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور لوگوں میں شعور و آگاہی بڑھانے کے حوالے سے اس سلسلے کو دوام بخش رہا ہے۔ اس سلسے میں آگر کوئی سماجی، سیاسی اور قبائلی رہنماء کسی مسئلے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اگر کوئی پیغام ہمارے ذریعے کوئٹہ کے لوگوں تک پہنچانا چاہتا/چاہتی ہے تو ہم سے رابطہ کیجیے
نوٹ: کوئٹہ انڈکس کے اس خصوصی سلسلے میں تمام پیغامات نیک نیتی کے جذبے شائع کئے جارہے ہیں۔ ادارے کا کسی کے رائے یا خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔