خانوزئی:دین محمد وطن پال سے
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمان خان نے کہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔ سکولوں کی سطح پر اساتذہ، طلباء اور طالبات کیلئے ایمرجنسی کی صورتحال سے نمنٹنے کی تربیت فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔
امریکی عوام کی مدد اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے تعائون سے لیجنڈ سوسائٹی کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے (سکول کی سطح پر ایمرجنسی ریسپونس ٹیم) منصوبے کے افتتاحی تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ خان، تحصیل دار خانوزئی زین اللہ خان، لیجنڈ سوسائٹی کی سدرہ بلال اور محسن عزیز نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ اس پروگرام میں ابتدائی طور پر ضلع پشین تحصیل کاریزات کے 22سکولوں میں ایمرجنسی ریسپورنس ٹیم بنائے جائیں گے ۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے علاوہ قدرتی آفات سے نمنٹے اور ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کی مدد کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ ان سکولوں میں 15لڑکوں کے جبکہ 7لڑکیوں کے سکول شامل ہیں ۔ طلباء، طالبات اور اساتذہ کو دی جانیوالی ان تربیتی نشستوں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے بتایا جائے گا۔
تربیت کے بعد ان سکولوں کو ایمرجنسی سائرن، فرسٹ ایڈ بکس اور آگ بجانے کے آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔ دوسری جانب تمام سکولوں میں ایمرجنسی ریسپونس سے متعلق پلان بھی تربیت دیئے جائیں گے۔ تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کے دوران انسانی جانوں کے ضیائع کم کیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم کی جانب سے تعائون کی مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ، طالبات اور اساتذہ کی تربیت کیلئے لیجنڈ سوسائٹی کی ہر ممکن تعائون کریں گے .