بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صابر حسین نیازی نے کہا ہے کہ کیمرے کی آنکھ سے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنےوالوں کی نہ صرف مدد کی جائے گی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ آج کا تقریب بلوچستان کے نوجوانوں کے مہارتوں اور اہلیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ آگے بڑھ ملک اور قوم کی خدمت کریں۔
سکاوٹس یوتھ کونسل اور زلاند میڈیا ایسوسی ایشن(زما فوٹوز )کے زیر اہتمام سالانہ تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماحولیات، غربت اور ثقافت کے موضوعات پر کوئٹہ کے نوجوان فوٹوگرافروں کیجانب سے58 تصاویر رکھی گئی تھی۔ ان تصاویر میں بلوچستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات ، غربت سے پیدا ہونیوالے مسائل اور بلوچستان کے ثقافتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
اس موقع پر زما فوٹوز کے سی ای او دین محمد وطن پال اور سکاوٹس یوتھ کونسل کے چیئرمین سعد وقاص نے بھی خطاب کیا۔ مقابلے کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کریں۔ ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور ایسے شمار مسائل ہے جس کی وجہ سے ہمارے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے کا بنیادی مقصد بلوچستان میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق لوگوں میں آگاہی و شعور بیدار کرنا، بلوچستان کے ثقافتوں کو روشناس کرنا اور غربت کے باعث رونماء ہونیوالے مسائل کی نشاندہی کرنا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مثبت سرگرمیوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ مقابلے میں ججز کی خدمات بین الاقامی خبر رساں ادارے رائوٹرز کے نمائندے نصیر احمد کاکڑ، مجیب اللہ اور فضل تواب نے سر انجام دیں۔ تقریب کے اختتام پر ماحولیات میں سمیع اللہ، ثقافت میں فتح شاکر اور غربت میں سلمان سمالانی کامیاب قرار پائے۔ تقریب کے آخر میں کامیاب امیدواروں میں نقد انعام، شیلڈیں اور اسناد تقسیم کئے گئے۔
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں