کوئٹہ: انڈکس نیوز/عمر اجمل
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ایڈوانسز ان انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان و چانسلر بیوٹمز محمد خان اچکزئی تھے جبکہ کانفرنس میں دنیا بھر سے محققین اور ماہرین تعلیم نے بڑی تعداد میں شرکت کیں ۔ کانفرنس میں محققین اور ماہر تعلیم انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے مختلف عنوانات پر تحقیقی مقالے پیش کئے ۔ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز میں ’’ایڈوانسز ان انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ‘‘کے عنوان پر منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد تاریخ ساز موقع ہے ۔یہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے ، کانفرنس میں بین الاقوامی محققین کی شرکت بلوچستان میں انجینئرنگ اور تعلیمی بہتری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے بلوچستان کے طلباء اور محققین کو بین الاقوامی اداروں اور جدید علوم کے حامل اداروں سے روابط قائم کرنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم میسر آئیگاجبکہ کانفرنس میں شریک دنیا بھر سے بہترین ماہرین تعلیم کے علم سے بلوچستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور جدید علوم کے متعلق رہنمائی حاصل ہوگی ۔ کانفرنس میں محققین کے تحقیقی علوم اور مکالموں میں مبنی گزارشات مرتب کی گئی ہےجن سے حکومت بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز مل کر مستقبل میں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جاسکے گی وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے دنیا بھر سے آئے ہوئے محققین ، ماہرین تعلیم اور انجینئرز کا کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں بعد ازاں دنیا بھر سے آئے ہوئے کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں کلچرل شو کا انعقاد اور اعشائیہ دیا گیا ۔
پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب بھی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں منعقد ہوئی۔ کانفرس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی تھے ۔ کانفرس کے اختتامی تقریب سے خطااب کرتے ہوئے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ بیوٹمز کی صورت بلوچستان کا مستقبل انتہائی تابناک اور انتہائی محفوظ ہے اس کانفرنس کی بدولت وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی اور ان کی ٹیم نے دنیا کے نامور سانئسدان ، محققین اور انجینئرز کو بلوچستان اور کوئٹہ میں لا کر تاریخ رقم کر دی ہے یہ سب نامور نام بلوچستان سے انتہائی خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں جبکہ اس کانفرنس کے مندرجات اور گزارشات سے مستقبل قریب میں بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز میں ’’ایڈوانسز ان انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ‘‘کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور مستقبل میں بلوچستان کی ترقی میں یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہاکہ یہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے ، کانفرنس میں بین الاقوامی محققین کی شرکت بلوچستان میں انجینئرنگ اور تعلیمی بہتری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر ے گی ۔کانفرنس کے انعقاد سے بلوچستان کے طلباء اور محققین کو بین الاقوامی اداروں اور جدید علوم کے حامل اداروں سے روابط قائم کرنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم میسر آئیگا
وائس چانسلر بیوٹمز کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شریک دنیا بھر سے بہترین ماہرین تعلیم کے علم سے بلوچستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور جدید علوم کے متعلق رہنمائی حاصل ہوگی ۔ کانفرنس میں محققین کے تحقیقی علوم اور مکالموں میں مبنی گزارشات مرتب کی جائینگی جن سے حکومت بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز مل کر مستقبل میں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جاسکے گی وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے دنیا بھر سے آئے ہوئے محققین ، ماہرین تعلیم اور انجینئرز کا کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا جبکہ بین الاقوامی محققین اور دیگر مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔