Thursday, January 23, 2025
No menu items!

مسلم باغ میں 60 ڈاکٹروں کی مدد سے 5 ہزار لوگوں کا مفت طبی معائنہ کریں گے۔ ڈاکٹر لعل خان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
8 اپریل کو مسلم باغ میں 60 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی مدد سے 5ہزار لوگوں کا معائنہ کیا جائے گا جنہیں12 لاکھ مالیت کی ادویات بھی دیئے جائیںگے۔ باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ فائونڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی لوگوں کی طبی معائنہ کے علاوہ ٹیسٹ اور سکریننگ بھی کی جائے گی۔

 

 

شہید باز محمد کاکڑ فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر لعل خان، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان، ڈاکٹر عیسیٰ خان جوگیزئی، ڈاکٹر داد محمد کاکڑ، مطیع اللہ آغا، جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر مولانا عبدالمتین اخوندزادہ، سینئر صحافی سید علی شاہ اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو بنیادی سہولیات کی رسائی ہے۔ مسلم باغ میں لگائے جانیوالے کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل ہے۔

 

کوئٹہ، شہید باز محمد کاکڑ فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر لعل خان، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان، ڈاکٹر عیسیٰ خان جوگیزئی، ڈاکٹر داد محمد کاکڑ، مطیع اللہ آغا، جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر مولانا عبدالمتین اخوندزادہ، سینئر صحافی سید علی شاہ اور دیگر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

کیمپ میں زچہ و بچہ، گائنی، سینہ، تپ دق، ٹی بی، کان، ناک ، گلہ، نفسیات، ہڈی جوڑ، اعصاب و جلد او جنرل چیک اپ کی سہولیات فراہم کریںگے۔ جبکہ کیمپ میں شوگر سکریننگ ٹیسٹ، بلڈ پریشر اور دیگر ضروری ٹیسٹ بھی مفت کرائے جائیںگے۔ کیمپ کے انعقاد میں سیکرٹری صحت اور متعبرین کی خصوصی معاونت حاصل ہے۔

 

 

ڈاکٹر لعل خان کا کہنا تھا کہ شہید باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ فائونڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو بلا تفریق ہر طبقے کی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں۔ میڈیکل ریلیف کے ساتھ ساتھ کوالٹی ایجوکیشن، علم و آگاہی، نوجوانوں اور خواتین کے لیے مثبت سرگرمیاں بھی ترتیب دے رہے ہیں۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں